کے سولر کا نام تبدیل، کے نووا رکھ دیا گیا
- کےسولر کو کے نووا کے نام سے نئی شناخت دینا کےالیکٹرک کے نئے بورڈ اور انتظامیہ کے تحت طویل المدتی تنوع کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے
کے الیکٹرک کے سرمایہ کاری کا ذیلی ادارہ کے ای وینچرز کمپنی کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کے سولر نے باضابطہ طور پر اپنا نام تبدیل کرکے کے نووا رکھ لیا ہے۔ اس تبدیلی کے ساتھ کمپنی نے اپنے دائرۂ کار کو وسعت دیتے ہوئے خود کو قابلِ تجدید توانائی کے جامع اور مربوط حل فراہم کرنے والے پلیٹ فارم کے طور پر متعارف کرایا ہے۔
کےسولر کو کے نووا کے نام سے نئی شناخت دینا کےالیکٹرک کے نئے بورڈ اور انتظامیہ کے تحت طویل المدتی تنوع کی حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ کےالیکٹرک روایتی بجلی کی تقسیم کے دائرے سے آگے بڑھتے ہوئے مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ توانائی کے ایک جامع نظام کی تشکیل پر کام کر رہا ہے۔ اسی حکمتِ عملی کے تحت کے نووا کو مختلف مالیاتی طریقہ کار کے ذریعے قابلِ تجدید توانائی جس میں شمسی اور ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی شامل ہے، توانائی ذخیرہ کرنے اور توانائی کے انتظام سے متعلق حل فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے ذریعے کے نووا، توانائی کے تحفظ، پائیداری اور صارفین و شیئر ہولڈرز کے لیے قدر میں اضافے کے حوالے سے کے ای کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔
کے نووا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہاشم رضا نے کہا کہ کاروبار کے دائرۂ کار میں وسعت کے ساتھ نئی شناخت کے نووا کے لیے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی راہ ہموار کرے گی۔ اس فیصلے کا وقت قومی سطح پر پاکستان کے توانائی کے شعبے کو مزید مضبوط، پائیدار اور قابلِ استطاعت بنانے کی سمت میں جاری کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ کےـ نووا اب خود کو ملک بھر میں کمرشل، صنعتی اور گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی پارٹنرز کے لیے زیادہ دانشمندانہ، قابلِ اعتماد اور پائیدار توانائی کے حل فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر پیش کرے گا۔
کے نووا شمسی، ہوا سے بجلی پیدا کرنے اور بیٹری ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں معروف عالم اوریجنل اکیوپمنٹ مینوفیکچررز کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے تاکہ ان کی مہارت اور جدید مصنوعات کو پاکستان میں متعارف کرایا جاسکے۔ یہ شراکت داریاں پاکستان میں جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی، مقامی روزگار کے مواقع میں اضافے اور مقامی سطح پر مصنوعات اور توانائی کے حل کی تیاری و ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔
























Comments