ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید بہتر
- کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.27 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 277.27 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 277.30 روپے پر بند ہوئی تھی۔
عالمی سطح پر امریکی ڈالر نے بدھ کو حالیہ فوائد برقرار رکھے اور کئی بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں چند ہفتوں کی بلند ترین سطح کے قریب کاروبار کرتا رہا جبکہ مارکیٹ میں فیڈرل ریزرو کے فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ سرمایہ کار توقع کر رہے ہیں کہ یہ ممکنہ طور پر امریکا میں شرحِ سود میں کئی اضافوں میں سے پہلے اضافے کا فیصلہ ہوگا۔
امریکی ڈالر نے رات کے دوران بانڈ ییلڈز میں اضافے کے ساتھ مزید قدر حاصل کی، جبکہ ین اور نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں اس کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ ایشیائی کاروباری اوقات میں نیوزی لینڈ ڈالر دو ماہ کی کم ترین سطح 0.5749 ڈالر تک گرگیا جبکہ ین کی قدر بھی ایک ہفتے کی کم ترین سطح 155.43 ین فی ڈالر پر آگئی۔
1.1535 ڈالر پر یورو پیر کو ریکارڈ کی گئی ایک ماہ کی کم ترین سطح 1.1523 ڈالر سے زیادہ دور نہیں تھا جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.3470 ڈالر پر تھا جو پیر کو ریکارڈ کی گئی چھ ہفتوں کی کم ترین سطح 1.3464 ڈالر سے معمولی زیادہ ہے۔
حالیہ ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر بانڈ ییلڈز میں بیک وقت اضافہ ہونے کے باوجود کرنسی مارکیٹوں میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی کیونکہ مختلف ممالک کے خودمختار بانڈز کی ییلڈز بھی تقریباً ایک ہی سمت میں حرکت کرتی رہی ہیں ۔
تاہم گزشتہ چند سیشنز کے دوران اس توقع کے باعث ڈالر کو تقویت ملی ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کے لیے مقرر کیے گئے وارش کو افراطِ زر پر قابو پانے کے لیے چند مرتبہ شرحِ سود میں اضافہ کرنا پڑے گا تاکہ یہ ظاہر کیا جاسکے کہ فیڈرل ریزرو ایران کے ساتھ جنگ اور اس کے نتیجے میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے بڑھنے والی افراطِ زر کو روکنے کے لیے سنجیدہ ہے۔
























Comments