BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) کے انٹیگریٹڈ سسٹم پلان (آئی ایس پی) 2025-35 کی منظوری دے دی ہے تاہم مجوزہ 900 ملین ڈالر کی بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) سرمایہ کاری اور 2028 میں مقرر کے-الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن کو منظور شدہ منصوبے سے خارج کر دیا ہے۔

اتھارٹی نے آئی ایس پی-2025 کی منظوری نظرثانی شدہ بیس/ریکمنڈڈ کیس کے دائرہ کار تک دی جو انڈیکیٹو جنریشن کیپیسٹی ایکسپینشن پلان (آئی جی سی ای پی)-2025 کے تحت ہے جب کہ ٹرانسمیشن سسٹم ایکسپینشن پلان (ٹی ایس ای پی)-2025 کے نظرثانی شدہ دائرہ کار کو بھی منظور کیا گیا تاہم یہ منظوری نیپرا کی جانب سے اٹھائے گئے متعدد اعتراضات اور جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔

یہ فیصلہ ملک میں طویل مدتی بجلی کی پیداوار اور ترسیلی نظام کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک اہم ریگولیٹری اقدام ہے کیونکہ نیپرا نے بجلی کی طلب کے تخمینے، منصوبوں کی درجہ بندی، اعداد و شمار کی توثیق، ترسیلی نظام کی منصوبہ بندی، قابلِ تجدید توانائی کے انضمام اور بیٹری اسٹوریج سے متعلق امور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق نظرثانی شدہ بیس/ریفرنس کیس میں منصوبہ بندی کی مدت کے دوران مجموعی موجودہ قدر کی لاگت 47.08 ارب ڈالر متوقع ہے۔ یہ منصوبہ مالی سال 2025-35 پر محیط ہے اور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافے کا تصور پیش کرتا ہے جبکہ نظرثانی شدہ آپٹیمائزیشن میں دھابیجی میں 269 میگاواٹ کا جے سی ایم ونڈ سولر ہائبرڈ منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

جے سی ایم منصوبہ 95 میگاواٹ شمسی اور 174 میگاواٹ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت پر مشتمل ہے جسے نظرثانی شدہ تکنیکی اور مالیاتی پیرامیٹرز فراہم کیے جانے کے بعد مالی سال 2027 میں شامل کرنے کے لیے آپٹمائز کیا گیا۔ اس کی شمولیت سے مجموعی آپٹمائزڈ ونڈ صلاحیت میں کمی آئی اور بیس/ریفرنس کیس کی لاگت 47.13 ارب ڈالر سے کم ہو کر 47.08 ارب ڈالر ہوگئی۔

Comments

200 حروف