BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.21%)
KSE100 Decreased By (-0.6%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 304.48 Decreased By ▼ -1.62 (-0.53%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.07 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.35 Decreased By ▼ -0.11 (-0.42%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 313.70 Decreased By ▼ -3.03 (-0.96%)
PAEL 35.29 Decreased By ▼ -0.34 (-0.95%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.24 Decreased By ▼ -4.67 (-2.06%)
PRL 91.59 Decreased By ▼ -1.43 (-1.54%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.25 Decreased By ▼ -0.56 (-2.35%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.14 Decreased By ▼ -0.42 (-0.74%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

ارجنٹائن سے ریٹائرمنٹ کے بعد میسی کا پہلا میچ، میامی کے لیے گول کی شاندار راہ ہموار

  • لیونل میسی نے ارجنٹینا کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے پہلے میچ میں انٹر میامی کی مدد کی، تاہم اٹلانٹا یونائیٹڈ کے خلاف میچ 2-2 سے برابر رہا
شائع اپ ڈیٹ

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے پہلے میچ میں انٹر میامی کے لیے ایک گول میں معاونت کی، تاہم میامی اور اٹلانٹا یونائیٹڈ کے درمیان میچ 2-2 سے برابر رہا۔

میسی نے کھیلے گئے میچ میں انٹر میامی کی قیادت کی۔ شدید بارش اور آسمانی بجلی کے باعث میچ 90 منٹ سے زائد تاخیر سے شروع ہوا۔

32ویں منٹ میں میسی نے کارنر کک لگائی جس پر مڈفیلڈر کاسیمیرو نے ہیڈر کے ذریعے گیند اٹلانٹا کے گول کیپر لوکاس ہوئیوس کے جال میں پہنچا دی اور میامی کو برتری حاصل ہوگئی۔ تاہم صرف تین منٹ بعد اٹلانٹا کے میگوئل المیرون نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔

لوئس سواریز نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل میامی کو دوبارہ برتری دلائی، لیکن 87 ویں منٹ میں بریل ایمبولو نے پنالٹی پر گول کرکے اٹلانٹا کو ایک پوائنٹ دلا دیا۔

میسی اس سیزن میں ایم ایل ایس میں 18 گول کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ اسکور رہے گزشتہ ہفتے انہوں نے مونٹریال کے خلاف 7-1 کی فتح میں چار گول کیے اور ایک گول میں معاونت کی تھی۔

میسی نے اپنے والد جارج کی 8 اگست کو وفات کے بعد فٹبال جاری رکھنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار بھی کیا تھا۔

Comments

200 حروف