قبرص میں مسافر بردار بحری جہاز کے حادثے میں ہلاکتیں 13 ہوگئیں
- فیلو جیٹ فیری میں 267 افراد سوار تھے
قبرص کے قریب مسافر بردار بحری جہاز کے حادثے میں امدادی کارکنوں نے ہفتے کو ایک اور لاش نکال لی، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، جبکہ 15 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام نے بتایا۔
اتوار کو دوپہر کے قریب تقسیم شدہ جزیرے کے شمالی ساحل پر واقع کیرینیا کی بندرگاہ سے روانگی کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہونے والے فیلو جیٹ مسافر بردار بحری جہاز میں 267 افراد سوار تھے۔
حادثے کے بعد سے چوبیس گھنٹے جاری رہنے والے تلاش اور امدادی آپریشن کا سلسلہ برقرار ہے۔
حکام کے مطابق تازہ ترین کارروائی میں ایک اور لاش ملنے کے بعد ترک جمہوریہ شمالی قبرص (ٹی آر این سی) میں حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تصدیق شدہ تعداد 13 ہوگئی ہے۔ ترک جمہوریہ شمالی قبرص کو صرف ترکیہ تسلیم کرتا ہے۔
ٹی آر این سی کے وزیرِ اعظم اونال اوسٹیل نے کہا، ’’ایک اور لاش ملنے کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے، جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد اب 15 ہے۔‘‘
حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے بحری جہاز کا ملبہ کیرینیا کے ساحل سے دور سمندر میں 554 میٹر (1,818 فٹ) کی گہرائی میں موجود ہے۔
























Comments