BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

نئی رائیڈ ہیلنگ سروس ڈرائیور پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے تیار

  • جاز نیٹ ورک استعمال کرنے والے مسافر اور ڈرائیور موبائل ڈیٹا خرچ کیے بغیر ایپ استعمال کر سکیں گے
شائع اپ ڈیٹ

ملک کی رائیڈ ہیلنگ مارکیٹ میں ایک نیا کھلاڑی داخل ہونے جا رہا ہے، جہاں جاز ورلڈ انٹرپرائز سلوشنز نے ڈرائیور کے اجرا کے لیے آئی ٹیکنالوجی کے ساتھ اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

جاری بیان کے مطابق یہ پلیٹ فارم مختلف ذرائع نقل و حمل، جن میں کاریں، موٹر سائیکلیں اور رکشے شامل ہیں، کے ذریعے رائیڈ ہیلنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔

کمپنی نے کہا کہ پلیٹ فارم کی ایک اہم خصوصیت یہ ہوگی کہ جاز نیٹ ورک استعمال کرنے والے مسافر اور ڈرائیور موبائل ڈیٹا خرچ کیے بغیر ایپ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ اس سہولت کے باعث صارفین ایپ کے لیے الگ انٹرنیٹ پیکیج لیے بغیر رائیڈ بک کرنے، درخواستیں قبول کرنے اور اپنے سفر کا انتظام کرنے کے قابل ہوں گے۔

معاہدے کے تحت جاز کیش ڈرائیور کے نظام میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرے گا۔دوسری جانب آئی ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کی ٹیکنالوجی، سروس میں جدت اور آپریشنز سے متعلق امور کی قیادت کرے گی، جبکہ جاز پلیٹ فارم کو کنیکٹیویٹی اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی معاونت فراہم کرے گا۔

پاکستان میں رائیڈ ہیلنگ کا شعبہ روزمرہ آمدورفت کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔ یہ شعبہ محدود عوامی ٹرانسپورٹ کے باعث پیدا ہونے والے خلا کو تیزی سے پُر کرنے کے ساتھ ساتھ آمدن کے نئے مواقع بھی فراہم کر رہا ہے۔

حالیہ برسوں میں رائیڈ ہیلنگ کا شعبہ روایتی خدمات سے آگے بڑھ کر وسیع تر سپر ایپ ماڈل کی جانب بھی گامزن ہے، جس میں کورئیر ڈیلیوری، مال برداری اور گروسری سروسز شامل ہیں۔ اس طرح آمدن کے متنوع مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی ڈیجیٹل معیشت میں اس شعبے کا کردار بھی مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

Comments

200 حروف