کاروبار اور معیشت
ایف بی آر نے ہدف سے 12 ارب روپے زائد ٹیکس اکھٹا کرلیا
- اگست 2026 میں ایف بی آر نے 930 ارب روپے کے ماہانہ ہدف کے مقابلے میں 902 ارب روپے ٹیکس وصول
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2026-27 کے پہلے دو ماہ کے دوران 1,722 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جو 1,710 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 12 ارب روپے زیادہ ہے۔
اگست 2026 میں ایف بی آر نے 930 ارب روپے کے ماہانہ ہدف کے مقابلے میں 902 ارب روپے ٹیکس وصول کیا جو ہدف سے 28 ارب روپے کم ہے تاہم جولائی اور اگست 2026-27 کا مجموعی ہدف ٹیکس مشینری کی مشترکہ کوششوں سے حاصل کرلیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے رواں مالی سال 2026-27 کے پہلے دو ماہ کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولی کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026
























Comments