ٹڈاپ کے زیر اہتمام خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق سیمینارز کی سیریز مکمل
- 25 سے 28 اگست 2026 تک جاری رہنے والی یہ آگاہی و تربیتی سیریز مختلف اضلاع میں منعقد کی گئی
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے تحت گلگت بلتستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری، صنعت کاری، تجارتی ترقی اور ہمہ گیر معاشی نمو کے فروغ کے عنوان سے منعقدہ چار روزہ سیمینار سیریز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
25 اگست سے 28 اگست 2026 تک جاری رہنے والا یہ آگاہی و تربیتی اقدام مختلف اضلاع پر محیط تھا، جن میں گلگت، نگر، ہنزہ اور غذر شامل ہیں۔
اس پروگرام میں مختلف معاشی شعبوں سے تعلق رکھنے والی 200 سے زائد خواتین کاروباری شخصیات (انٹرپرینیورز)، علاقائی تجارتی تنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ تعلیمی شعبوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
ٹی ڈی اے پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ماسٹر ٹرینر نذیر علی کی زیرِ قیادت ان تربیتی نشستوں میں صلاحیتوں کو نکھارنے کے چار بنیادی ماڈیولز شامل کیے گئے تھے۔جن میں خواتین کی معاشی خود مختاری ودیگر شامل تھے۔
سیمینارز کا اختتام مقامی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے زبردست پذیرائی اور اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان بھر میں خواتین کی قیادت میں قائم کاروباری اداروں کو آگے بڑھا کر تجارتی مواقع میں اضافہ، علاقائی بزنس نیٹ ورکس کو مضبوط اور پائیدار معاشی نمو کو یقینی بنایا جائے گا۔
کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026
























Comments