BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.56%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.96 Decreased By ▼ -0.16 (-1.22%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.85 Decreased By ▼ -4.60 (-2.39%)
FABL 93.78 Decreased By ▼ -0.36 (-0.38%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 305.55 Decreased By ▼ -0.55 (-0.18%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 314.15 Decreased By ▼ -2.58 (-0.81%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -4.41 (-1.94%)
PRL 90.99 Decreased By ▼ -2.03 (-2.18%)
SNGP 90.62 Decreased By ▼ -1.22 (-1.33%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

کراچی سمیت ملک بھر میں مخصوص تعمیراتی زونز کے قیام کا مطالبہ

  • ترسیلات زر کا بہاؤ بڑھانے کیلئے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رہائشی سہولیات کے حصول کا عمل آسان بنایا جائے، چیئرمین آباد
شائع اپ ڈیٹ

آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے تعمیراتی صنعت کے فروغ کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں مخصوص ’تعمیراتی زونز‘ قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے رہائشی سہولیات کے حصول کا عمل آسان بنانے پر زور دیا، تاکہ ملک میں ترسیلاتِ زر کا بہاؤ بڑھایا جاسکے۔

حسن بخشی نے کہا کہ بینکوں کے ذریعے 30 ہزار سے 40 ہزار ہاؤسنگ فنانس درخواستیں پہلے ہی منظور ہوچکی ہیں، تاہم رہائشی یونٹس کی فراہمی اب بھی طلب سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ آباد وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاسوں میں ہاؤسنگ مارکیٹ میں رسد بڑھانے کا معاملہ مسلسل اٹھاتا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ قابلِ قبول نہیں کہ خریدار 30 سال تک اقساط ادا کرتے رہیں جبکہ تعمیراتی منصوبے بھی اتنے ہی عرصے میں مکمل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک مقیم ہیں، اس لیے انہیں پاکستان میں گھر بنانے اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔

دریں اثنا میزان بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی نے بتایا کہ وزیراعظم کی اپنا گھر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 22 ارب روپے سے زائد کی ہاؤسنگ فنانس درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے تقریباً 4 ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔

انہوں نے تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ میں بلڈرز اور ڈویلپرز کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے لیے فنانسنگ کے حصول میں قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جانی چاہیے۔

Comments

200 حروف