BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

انڈونیشیا، پاکستان کے ساتھ صنعتی شراکت داری مضبوط کرنے کا خواہاں

  • دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 2025 میں تقریباً 4.26 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشین قونصل جنرل مذکّر نے کہا ہے کہ انڈونیشیا اور پاکستان کو محض باہمی تجارت بڑھانے تک محدود رہنے کے بجائے اپنی صنعتوں کو مزید قریب سے مربوط کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں اجلاس کے دوران کہی۔

انڈونیشین قونصل جنرل نے کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف محمد زبیر چھایا، سینئر نائب صدر زاہد حمید، نائب صدر سید محمد طلحہ علی اور کراچی کی صنعتی برادری کے ممتاز ارکان سے ملاقات کی۔

کاٹی جو 5 ہزار سے زائد صنعتی، تجارتی اور خدماتی اداروں کی نمائندگی کرتی ہے، کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اس امر پر توجہ مرکوز کی گئی کہ پاکستان کے مینوفیکچررز کے لیے انڈونیشیا کو ایک مضبوط ذرائعِ خریداری اور سپلائی چین شراکت دار کے طور پر کیسے فروغ دیا جاسکتا ہے جبکہ انڈونیشیا کی مارکیٹ میں مسابقتی پاکستانی مصنوعات کے لیے مزید مواقع بھی پیدا کیے جاسکیں۔

انڈونیشیا کے قونصل جنرل مذکّر نے کہا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کو صرف باہمی تجارت بڑھانے تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ دونوں ممالک کی صنعتوں کے درمیان روابط بھی مزید مضبوط ہونے چاہئیں۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 2025 میں تقریباً 4.26 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، تاہم دونوں جانب نے اتفاق کیا کہ مستقبل میں تعاون کو مزید متنوع اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جانا چاہیے۔

Comments

200 حروف