BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.06%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.77 Decreased By ▼ -0.37 (-0.39%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.71 Decreased By ▼ -1.45 (-1.56%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.47 (-1.32%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.42 Decreased By ▼ -4.49 (-1.98%)
PRL 91.90 Decreased By ▼ -1.12 (-1.2%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.54 (-2.27%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.15 (-1.92%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

شبمن گل کو اب بھی بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے کی توقع

بھارت کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے کی امیدیں ڈرا کے باوجود برقرار ہیں مگر باقی میچز میں اس کی راہ خاصی مشکل ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی کپتان شبمن گل اس امید پر قائم ہیں کہ ان کی ٹیم اب بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ سکتی ہے، حالانکہ جمعرات کو سری لنکا نے انہیں سیریز میں کلین سوئپ کرنے سے محروم کر دیا۔

بھارت 0-2 سے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہا تھا، تاہم سری لنکا کے مڈل آرڈر بلے باز سونل دنوشا کی شاندار مزاحمت کی بدولت سری لنکا میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہا۔

ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت پانچویں نمبر پر موجود بھارتی ٹیم رواں سال کے آخر میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جس کے بعد 2027 کے اوائل میں 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بڑی ہوم سیریز میں آسٹریلیا کی میزبانی کرے گی۔

شبمن گل نے تقریبِ تقسیمِ انعامات کے دوران کہا کہ ہم نومبر میں نیوزی لینڈ جا رہے ہیں، وہ ہمارے لیے ایک اچھی سیریز ہوگی اور اس کے بعد ہماری ہوم سیریز بھی اہم ہے۔ اگر نیوزی لینڈ کی سیریز ہمارے لیے بہترین رہتی ہے اور جب تک ہمارے پاس موقع موجود ہے، ہم امید قائم رکھیں گے۔ توقع ہے کہ ہم ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سرفہرست دو ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے بھارت کے پاس غلطی کی اب بہت کم گنجائش بچی ہے۔ اپنے بقیہ 7 ٹیسٹ میچوں میں سے انہیں فائنل میں پہنچنے کی دوڑ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کم از کم 6 میچ جیتنا ہوں گے۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 503 رنز بنا کر ڈکلیئر کرنے کے بعد سری لنکا کو 290 رنز پر ڈھیر کرکے فالو آن کروایا تھا۔

مگر بھارتی باؤلرز دوسری اننگز میں اس کارکردگی کو دہرانے میں ناکام رہے اور دنوشا کی میچ میں دوسری سنچری کے باعث بھارت کو ڈرا پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔

Comments

200 حروف