BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

سندھ میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان، اطلاق 6 اگست سے

  • سندھ کے محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت نئے اوقات کار کا اطلاق 6 اگست سے تمام اسکولوں پر ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

سندھ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت نئے اوقات کار کا اطلاق 6 اگست سے ہوگا۔

نئے شیڈول کے تحت تمام سرکاری اسکول، بشمول سنگل اور ڈبل شفٹ ادارے، آئندہ احکامات تک نظرثانی شدہ اوقات کار پر سختی سے عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔

سنگل شفٹ پرائمری اسکولوں کے لیے 6 اگست سے 31 اکتوبر تک پیر سے جمعرات اسکول کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کو اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلیں گے۔

یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری اسکولوں کے اوقات صبح 8:30 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔

محکمہ تعلیم نے ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کی ہے۔ 6 اگست سے 31 اکتوبر تک پہلی شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی۔

یکم نومبر سے 31 مارچ تک پہلی شفٹ کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:45 بجے تک ہوں گے۔

اسی طرح 6 اگست سے 31 اکتوبر تک دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ یکم نومبر سے 31 مارچ تک دوسری شفٹ کے اوقات دوپہر 12:45 بجے سے شام 5:45 بجے تک ہوں گے۔

سرکلر میں سنگل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں سمیت ڈبل شفٹ پرائمری اسکولوں کی پہلی اور دوسری شفٹ کے لیے بھی نظرثانی شدہ اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں۔

سندھ محکمہ تعلیم نے تمام متعلقہ افسران اور اسکول سربراہان کو نئے شیڈول پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

سرکلر کے مطابق نظرثانی شدہ اوقات کار آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہیں گے۔

Comments

200 حروف