BR100 Increased By (0.21%)
BR30 Increased By (0%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.25%)
BAFL 57.09 Increased By ▲ 0.22 (0.39%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.42 Increased By ▲ 0.07 (0.23%)
CNERGY 13.15 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.38 Increased By ▲ 0.93 (0.48%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.90 Increased By ▲ 0.11 (0.21%)
FFL 14.82 Increased By ▲ 0.10 (0.68%)
GGL 19.20 Decreased By ▼ -0.36 (-1.84%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.99 Increased By ▲ 0.57 (0.28%)
HUMNL 10.17 Increased By ▲ 0.01 (0.1%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.52 Increased By ▲ 0.06 (0.23%)
MLCF 93.70 Increased By ▲ 0.54 (0.58%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.65 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
PIBTL 14.99 Increased By ▲ 0.31 (2.11%)
PIOC 243.70 Increased By ▲ 0.49 (0.2%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.4%)
PRL 93.70 Increased By ▲ 0.68 (0.73%)
SNGP 91.95 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.74 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.90 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 56.87 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا میجر شہید، آئی ایس پی آر

  • آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں بھارت کے حمایت یافتہ 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے
شائع اپ ڈیٹ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ہفتے کے روز انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک میجر شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں بھارت کے حمایت یافتہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پانچ دہشت گرد، جنہیں فوج خوارج قرار دیتی ہے، بھی ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ”شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 34 سالہ میجر حافظ احسان الٰہی، جو ضلع میانوالی کے رہائشی تھے، اگلے مورچوں سے اپنی نفری کی قیادت کر رہے تھے۔ انہوں نے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا اور جامِ شہادت نوش کیا۔“

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ فوج کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں کے علاوہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی اپیکس کمیٹی سے منظور شدہ عزمِ استحکام وژن کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، تاکہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ بیان کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہر قیمت پر وطن کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کامیاب انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا، جس میں حکومت کے مطابق ”فتنہ الخوارج“ سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں صدر زرداری نے کہا کہ بھارت کے حمایت یافتہ پانچ دہشت گردوں کا خاتمہ سیکیورٹی فورسز کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔

صدر نے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر حافظ احسان الٰہی کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”شہید افسر نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی، بہادری اور قائدانہ صلاحیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔“ انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کے دفاع کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حافظ احسان الٰہی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے کہا، ”سیکیورٹی فورسز ’عزمِ استحکام‘ وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں،“ اور حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Comments

200 حروف