BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ای سی سی نے آئی پی پیز ثالثی کارروائی کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری دے دی

  • کمیٹی نے برآمدات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ فنانس سبسڈی کی تین خصوصی اسکیموں کی بھی منظوری دے دی
شائع اپ ڈیٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیر کو بجلی پیدا کرنے والے آزاد اداروں (آئی پی پیز) اور بڑی یوٹیلٹی کمپنیوں کے حصص داروں کی جانب سے دائر متعدد بین الاقوامی ثالثی مقدمات کے اخراجات پورے کرنے کے لیے 4 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ (ٹی ایس جی) کی منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت وزارتِ خزانہ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں پاور ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی ایک اور سمری بھی منظور کی گئی، جس کے تحت بند ہو جانے والی بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (جنکوز) کے پنشنرز کو ان کی پنشن اور دیگر ریٹائرمنٹ فوائد کی ادائیگی کے لیے متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے سپرد کیا جائے گا۔

ای سی سی نے وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر بھی غور کرتے ہوئے برآمدات میں اضافے کے لیے ایکسپورٹ فنانس سبسڈی کی تین خصوصی اسکیموں کی منظوری دی۔ ان میں ایگزم بینک کے زیر انتظام ایکسپورٹ فنانس اسکیم (ای۔ای ایف ایس) کی توسیع، لانگ ٹرم ایکسپورٹ گروتھ فنانسنگ فیسلٹی (ایل ٹی ای جی ایف ایف) کا اجرا، اور برآمدات میں اضافے کی بنیاد پر رعایت (ریبَیٹ) کی نئی اسکیم شامل ہیں۔

برآمدی پیکیج کے تحت کم شرح پر طویل مدتی مالی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، برآمدی و درآمدی شعبوں کی معاونت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی شمولیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے کمیٹی نے ہدایت کی کہ ان اسکیموں کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے چھ ماہ بعد کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے۔

ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی ایک سمری بھی منظور کی، جس کے تحت رحمان-8 ایس ٹی-3 کنویں میں واقع پب ذخیرے کو ٹائٹ گیس (ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن) پالیسی 2011 کے تحت ٹائٹ گیس ذخیرہ قرار دینے کی منظوری دی گئی۔

کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویژن کی ایک اور سمری بھی منظور کی، جس میں اپریل، مئی اور جون 2026 کے دوران ایس این جی پی ایل کے نیٹ ورک سے آر ایل این جی پر چلنے والے بجلی گھروں کو فراہم کی جانے والی مقامی گیس کے نرخ مقرر کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔

ای سی سی نے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل ترقی کی جانب سے پیش کی گئی سمری بھی منظور کر لی، جس میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے مالی سال 26-2025 کے بجٹ تخمینے اور مالی سال 25-2024 کے نظرثانی شدہ بجٹ تخمینے شامل تھے۔

Comments

200 حروف