BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

امریکی کاروباری وفد آج پاکستان پہنچے گا، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع

  • 40 رکنی امریکی کاروباری وفد اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں حکومتی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کرکے سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات کا جائزہ لے گا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے 40 رکنی امریکی کاروباری وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ وفد 26 سے 31 جولائی 2026 تک پاکستان کے دورے کے دوران اسلام آباد، کراچی اور لاہور کا دورہ کرے گا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے مطابق امریکی وفد حکومتی عہدیداروں، کاروباری رہنماؤں اور مختلف صنعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد کی دلچسپی دفاعی جدت، ایرو اسپیس، خلائی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، صحت، کان کنی اور انفرااسٹرکچر سمیت اہم شعبوں میں ہے۔وفد اسلام آباد میں وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سے ملاقات کے علاوہ اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔ اس دورے کے دوران کاروباری روابط بڑھانے کے لیے بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں، نیٹ ورکنگ سیشنز اور پالیسی بریفنگز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

وفد وزارت تجارت، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ اداروں سے ملاقات کرے گا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے آئی ٹی شعبے پر خصوصی بریفنگ بھی دی جائے گی، جس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے نمائندے شریک ہوں گے۔امریکی وفد میں سرمایہ کار، کاروباری شخصیات اور ٹیکنالوجی ماہرین شامل ہیں، جو پاکستان میں مشترکہ منصوبوں، مصنوعی ذہانت، صحت، توانائی، معدنیات اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔

وفد کے بعض ارکان پاکستان میں ٹیلی میڈیسن، مصنوعی ذہانت پر مبنی صحت کی سہولیات، روبوٹکس، میڈیکل ڈیوائسز، انشورنس اور دیگر جدید شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔حکام کے مطابق امریکی کاروباری وفد کا دورہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، نجی شعبے کے روابط بڑھانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Comments

200 حروف