BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.5%)
KSE100 Increased By (0.18%)
KSE30 Increased By (0.14%)
BAFL 56.80 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
BIPL 24.79 Increased By ▲ 0.08 (0.32%)
BOP 29.80 Increased By ▲ 0.08 (0.27%)
CNERGY 12.89 Decreased By ▼ -0.04 (-0.31%)
DFML 17.13 Increased By ▲ 0.22 (1.3%)
DGKC 187.61 Increased By ▲ 0.64 (0.34%)
FABL 93.74 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 51.85 No Change ▼ 0.00 (0%)
FFL 14.15 Increased By ▲ 0.16 (1.14%)
GGL 19.50 Increased By ▲ 0.24 (1.25%)
HBL 301.75 Decreased By ▼ -1.08 (-0.36%)
HUBC 201.52 Increased By ▲ 0.19 (0.09%)
HUMNL 9.57 Increased By ▲ 0.30 (3.24%)
KEL 6.03 Increased By ▲ 0.44 (7.87%)
LOTCHEM 25.73 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 91.33 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 316.70 Decreased By ▼ -0.35 (-0.11%)
PAEL 34.50 Increased By ▲ 0.52 (1.53%)
PIBTL 13.60 Increased By ▲ 0.03 (0.22%)
PIOC 236.60 Decreased By ▼ -0.04 (-0.02%)
PPL 220.87 Decreased By ▼ -0.25 (-0.11%)
PRL 94.54 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SNGP 90.80 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
SSGC 23.42 Increased By ▲ 0.35 (1.52%)
TELE 7.25 Increased By ▲ 0.01 (0.14%)
TPLP 12.34 Increased By ▲ 0.60 (5.11%)
TRG 55.67 Increased By ▲ 0.33 (0.6%)
UNITY 7.82 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

کلر اینڈ کیم ایکسپو 2026 کا آغاز 18 جولائی سے ہوگا

  • ایونٹ میں 300 سے زائد قومی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان ڈائز، کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں کی جدید مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور صنعتی حل پیش کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی ڈائز، کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں کی سب سے بڑی نمائش 11 واں کلر اینڈ کیم ایکسپو 18 اور 19 جولائی کو لاہور انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔

نمائش ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ، رینبو گروپ اور پنجاب ڈائز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری شافع حسین مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

دو روزہ ایکسپو میں 300 سے زائد قومی اور بین الاقوامی نمائش کنندگان ڈائز، کیمیکلز اور متعلقہ صنعتوں کی جدید مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور صنعتی حل پیش کریں گے۔

پاکستان اور بیرون ملک سے ہزاروں صنعت کار، سرمایہ کار، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، محققین اور کاروباری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

نمائش کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکسٹائل پرنٹنگ انڈسٹری ایکسپو بھی منعقد ہوگی جہاں ڈیجیٹل پرنٹنگ، ٹیکسٹائل پروسیسنگ، فنشنگ ٹیکنالوجیز اور صنعتی آٹومیشن میں جدید پیش رفت پیش کی جائے گی۔

نمائش میں ٹیکسٹائل کیمیکلز، ڈائز، پگمنٹس، پرنٹنگ ٹیکنالوجیز، پینٹس، فارماسیوٹیکل اور زرعی کیمیکلز، کھادیں، پیٹروکیمیکلز، ڈٹرجنٹس، واٹر ٹریٹمنٹ، لیبارٹری آلات، صنعتی مشینری اور ماحولیاتی ٹیکنالوجیز سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی ہوگی۔

منتظمین کے مطابق 2016 میں آغاز کے بعد کلر اینڈ کیم ایکسپو پاکستان کی ڈائز اور کیمیکلز انڈسٹری کا نمایاں بزنس ٹو بزنس پلیٹ فارم بن چکا ہے، جو تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتی شراکت داری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ایکسپو کے منتظمین نے صنعت سے وابستہ افراد، کاروباری شخصیات اور میڈیا نمائندگان کو نمائش میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی زائرین آسان داخلے کے لیے پیشگی آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف