کاروبار اور معیشت
ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی مزید بہتری سے 278.00 روپے پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی مزید بہتری سے 278.00 روپے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 278.01 روپے پر بند ہوئی تھی۔
بدھ کو ڈالر دو ہفتوں کی بلند ترین سطح سے گرنے کے بعد اپنی کمزوری کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
جاپانی ین کے مقابلے میں ڈالر 0.1 فیصد کی کمی کے ساتھ 162.08 پر رہا۔ یورو اور برطانوی پاؤنڈ، دونوں میں 0.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور وہ بالترتیب 1.1433 ڈالر اور 1.3401 ڈالر پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔




















Comments