BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.22%)
KSE100 Decreased By (-0.65%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 56.59 Decreased By ▼ -0.28 (-0.49%)
BIPL 24.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.64%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 13.02 Decreased By ▼ -0.10 (-0.76%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.45 Decreased By ▼ -0.34 (-0.64%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.06 Decreased By ▼ -0.50 (-2.56%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.50 Decreased By ▼ -1.92 (-0.95%)
HUMNL 9.94 Decreased By ▼ -0.22 (-2.17%)
KEL 6.08 Decreased By ▼ -0.01 (-0.16%)
LOTCHEM 26.33 Decreased By ▼ -0.13 (-0.49%)
MLCF 91.40 Decreased By ▼ -1.76 (-1.89%)
OGDC 313.77 Decreased By ▼ -2.96 (-0.93%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 240.45 Decreased By ▼ -2.76 (-1.13%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.61 Decreased By ▼ -1.41 (-1.52%)
SNGP 90.81 Decreased By ▼ -1.03 (-1.12%)
SSGC 23.33 Decreased By ▼ -0.48 (-2.02%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.67 Decreased By ▼ -0.30 (-2.31%)
TRG 56.00 Decreased By ▼ -0.56 (-0.99%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی مفتی محمد تقی عثمانی نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے اشیا کی خرید و فروخت کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ماہرین کی تحقیق کے مطابق کرپٹو کرنسی مال کی شرعی تعریف پر پوری نہیں اترتی، اس لیے اس کے ذریعے خریداری جائز نہیں۔

یہ فتویٰ جامعہ دارالعلوم کراچی کے دارالافتاء کی جانب سے جاری کیا گیا جس کی تاریخ 24 ذوالحجہ 1447ھ (10 جون 2026) ہے۔ مفتی تقی عثمانی جو وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج رہ چکے ہیں کے علاوہ پانچ دیگر ممتاز علماء بھی اس پر دستخط کنندگان میں شامل ہیں۔

کتابوں کی خریداری کے لیے کرپٹو کرنسی کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں فتوے میں کہا گیا کہ آپ کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے متعلقہ کتابیں خریدنا جائز نہیں ۔

اب تک ماہرین کی تحقیق اور رائے کے مطابق کرپٹو کرنسی کو شریعت کی نظر میں مال قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ یہ صرف فرضی اعداد و شمار کا اندراج ہے خواہ وہ یو ایس ڈی ٹی کی صورت میں ہو یا کسی اور کرپٹو ٹوکن کی شکل میں۔

فتوے کے مطابق چونکہ کرپٹو کرنسی کو شرعی اعتبار سے مال تسلیم نہیں کیا جاتا، اس لیے اس طریقے سے خریدی گئی کتابوں کی ملکیت بھی شرعاً خریدار کو منتقل نہیں ہوتی۔

فتوے میں مزید کہا گیا کہ اس لیے آپ کے لیے ان کتابوں کو استعمال کرنا یا دوسروں کو فروخت کرنا جائز نہیں بلکہ آپ پر لازم ہے کہ یہ کتابیں اس شخص کو واپس کردیں جس سے آپ نے خریدی تھیں۔

Comments

200 حروف