BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

بلوچستان حکومت نے سرپلس بجٹ پیش کر دیا

  • گزشتہ مالی سال میں ترقیاتی فنڈز کا 115 فیصد استعمال کیا گیا جو صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ شرح ہے، صوبائی وزیر خزانہ
شائع اپ ڈیٹ

بلوچستان حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے 1.089 ٹریلین روپے کا سرپلس بجٹ پیش کر دیا ہے، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ، صحت اور تعلیم کے شعبوں کے لیے اضافی فنڈز اور متعدد ٹیکس ریلیف اقدامات شامل ہیں، جبکہ کسی نئے ٹیکس کے نفاذ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے یہ بجٹ بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا، جس کی صدارت اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود حکومت نے مالی نظم و ضبط اور عوامی فلاح کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ مالی سال میں ترقیاتی فنڈز کا 115 فیصد استعمال کیا گیا جو صوبے کی تاریخ میں سب سے زیادہ شرح ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق کل بجٹ کا حجم 1089.26 ارب روپے رکھا گیا ہے جبکہ آمدنی کا تخمینہ 1134.92 ارب روپے لگایا گیا ہے، جس سے 45.66 ارب روپے کا سرپلس ظاہر ہوتا ہے۔

صوبے کو وفاقی محاصل سے 800.13 ارب روپے ملنے کی توقع ہے جبکہ مقامی آمدنی کا تخمینہ 170.09 ارب روپے ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں صوبائی پی ایس ڈی پی 206.61 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجموعی ترقیاتی اخراجات 291.55 ارب روپے تک پہنچیں گے۔

اہم شعبوں میں تعلیم کے لیے 157.28 ارب روپے، امن و امان کے لیے 107.92 ارب روپے، صحت کے لیے 96 ارب روپے، زراعت کے لیے 23.6 ارب روپے اور سماجی تحفظ کے لیے 15.13 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت نے ملازمین کو ریلیف دیتے ہوئے تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا ہے، جو وفاقی حکومت کی طرز پر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ مہنگائی کے دباؤ کے باوجود کیا گیا۔

بجٹ کو ٹیکس فری قرار دیتے ہوئے حکومت نے نئے ٹیکس عائد نہیں کیے، تاہم سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مختلف ریلیف اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔ پراپرٹی ٹرانسفر پر کیپٹل ویلیو ٹیکس اور اسٹامپ ڈیوٹی 2 فیصد سے کم کر کے 1 فیصد کر دی گئی ہے، تعلیمی خدمات پر سیلز ٹیکس صفر کر دیا گیا ہے جبکہ نئی الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف