BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

شی جن پنگ کے دورے سے قبل شمالی کوریا 10 ہزار ٹن کا ڈسٹرائر تیار کرے گا، سرکاری میڈیا

  • تجزیہ کار ہانگ من کا کہنا ہے کہ کم جونگ اُن ممکنہ طور پر پیر اور منگل کو ہونے والے شی جن پنگ کے دورے سے قبل ملک کی عسکری صلاحیتوں کی نمائش کرنا چاہتے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

شمالی کوریا سرکاری میڈیا کے مطابق 10 ہزار ٹن وزنی ڈسٹرائر جنگی جہاز تعمیر کرنے اور خفیہ زیرِ آب ہتھیار تیار کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ یہ اعلان چینی صدر شی جن پنگ کے متوقع دورے سے قبل سامنے آیا ہے۔

سرکاری اخبار رودونگ سنمن نے جمعرات کو بحریہ کے ایک تجربے کی رپورٹ دیتے ہوئے، جس کی نگرانی رہنما کم جونگ اُن نے کی، کہا کہ انہوں نے بحریہ کو ہدایت کی ہے کہ ڈسٹرائر کانگ کون اور 5 ہزار ٹن وزنی ایک اور جنگی جہاز چوئے ہیون کو جلد از جلد آپریشنل کیا جائے۔

اخبار نے اس منصوبے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

جنوبی کوریا کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل یونیفیکیشن کے سینئر تجزیہ کار ہانگ من کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا نے 10 ہزار ٹن وزنی ڈسٹرائر تعمیر کرنے کے منصوبے کا ذکر کیا ہے۔

ہانگ کا کہنا ہے کہ کم جونگ اُن ممکنہ طور پر پیر اور منگل کو ہونے والے شی جن پنگ کے دورے سے قبل ملک کی عسکری صلاحیتوں کی نمائش کرنا چاہتے ہیں۔

اخبار کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما نے کہا کہ پیانگ یانگ کو جوہری جنگ کے خطرے کی روک تھام کے لیے اپنی بحری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا، جبکہ انہوں نے خشکی، سمندر اور فضا میں مضبوط عسکری طاقت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شی جن پنگ تقریباً سات سال میں پہلی بار شمالی کوریا کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ بیجنگ پیانگ یانگ کے ساتھ اپنے تعلقات کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو اس کا واحد باضابطہ معاہداتی اتحادی ہے۔

دورے کے اعلان سے قبل کم جونگ اُن نے جمعرات کو ایک نئے فعال نیوکلیئر میٹریل پروڈکشن فیکٹری کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں “تیزی سے اور غیر معمولی” اضافے کا مطالبہ کیا۔

جہازوں کے معائنے کے دوران کم جونگ اُن کے ہمراہ ان کی بیٹی بھی موجود تھی، جسے ایک نوعمر لڑکی جُو اے سمجھا جاتا ہے۔ اس کی ایک تصویر سرکاری اخبار نے شائع کی۔

شمالی کوریا نے مئی 2025 میں کہا تھا کہ چنگجِن بندرگاہ پر ایک 5 ہزار ٹن وزنی ڈسٹرائر کے اجراء کی تقریب کے دوران وہ جزوی طور پر الٹ گیا تھا۔ کم جونگ اُن، جو خود اس تقریب کی نگرانی کر رہے تھے، نے اس حادثے کو ”مجرمانہ فعل“ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

بعد ازاں جہاز کو راجِن بندرگاہ پر مرمت کیا گیا اور اگلے ماہ ایک دوسری لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں اس کا نام کانگ کون رکھا گیا۔

Comments

200 حروف