BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کر دی

  • قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381.78 روپے اور ڈیزل 380.78 روپے فی لیٹر مقرر
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے جمعہ کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 22 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم آفس (پی ایم او) کے مطابق یہ فیصلہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 381.78 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 380.78 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی مالی گنجائش پیدا ہوگی عوام کو ریلیف دیا جائے گا، اور یہ وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6.80 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود وفاقی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ، موٹرسائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کے لیے ایندھن سبسڈی جاری رکھی۔

وزیراعظم آفس نے یہ بھی کہا ہے کہ خطے کے دیگر ممالک میں لوگ پیٹرول حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے، جبکہ پاکستان میں بروقت اقدامات کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائی گئی۔

بیان کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حکومت نے 130 روپے سے زائد کی سبسڈی دے کر قیمتوں میں اضافہ روکے رکھا اور عوام کو مسلسل ریلیف فراہم کیا۔

عالمی سطح پر جمعہ کے روز خام تیل کے فیوچرز کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد کمی دیکھی گئی، اور یہ رواں ہفتے اپریل کے اوائل کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ کمی اس خبر کے بعد سامنے آئی کہ امریکہ اور ایران نے ممکنہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق کر لیا ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز (جولائی ڈلیوری، جو بعد ازاں جمعہ کو ایکسپائر ہو رہے تھے) 1.89 ڈالر یا 2 فیصد کمی کے ساتھ 91.82 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔ زیادہ فعال اگست کنٹریکٹ بھی 1.89 ڈالر یا 2 فیصد کمی کے ساتھ 90.81 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کے فیوچرز 1.70 ڈالر یا 1.9 فیصد کمی کے ساتھ 87.20 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ اس ہفتے تقریباً 11 فیصد تک گر چکا ہے، جو گزشتہ سات ہفتوں میں سب سے بڑی ہفتہ وار کمی ہے۔ اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی میں بھی تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ چھ ہفتوں کی سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ ہے۔ دونوں بینچ مارکس کی قیمتیں وسط اپریل کے بعد اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

Comments

200 حروف