سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ایک مایہ ناز لا فرم نے ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسیب جمالی کے توسط سے، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن نمبر D-3469/2026 دائر کردی ہے۔
پٹیشن میں ای او بی آئی کی جانب سے جاری کردہ ان نوٹسز کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے جن میں وکلاء اور لا فرمز کی رجسٹریشن اور متعلقہ ای او بی آئی قوانین کے تحت واجب الادا رقم (کنٹریبوشنز) جمع کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عدالتی کارروائی کے دوران ایڈووکیٹ سپریم کورٹ (اے ایس سی) محمد حسیب جمالی درخواست گزاروں کی جانب سے ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے۔ معاملے کی سماعت کے بعد، معزز عدالت نے ای او بی آئی کی طرف سے جاری کردہ نوٹسز پر عملدرآمد کو اگلے احکامات تک معطل کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے ان تمام وکلاء اور لا فرمز کو، جنہیں رجسٹریشن یا کنٹریبوشن کے لیے ای او بی آئی کی جانب سے ایسے نوٹسز موصول ہورہے ہیں، مشورہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں قانونی امداد، رہنمائی اور مزید رابطے کے لیے بار کے دفتر سے رجوع کریں۔
وکلاء برادری کے ساتھ اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، سندھ ہائی کورٹ بار نے واضح کیا کہ وہ صوبے بھر کے وکلاء اور لا فرمز کے حقوق، خود مختاری اور پیشہ ورانہ مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح ثابت قدم ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

























Comments