BR100 Decreased By (-0.92%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.75%)
KSE30 Decreased By (-0.71%)
BAFL 56.58 Decreased By ▼ -0.29 (-0.51%)
BIPL 24.50 Decreased By ▼ -0.46 (-1.84%)
BOP 30.11 Decreased By ▼ -0.24 (-0.79%)
CNERGY 12.94 Decreased By ▼ -0.18 (-1.37%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.47 Decreased By ▼ -4.98 (-2.59%)
FABL 93.76 Decreased By ▼ -0.38 (-0.4%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.34 Decreased By ▼ -1.76 (-0.57%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -2.62 (-1.3%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.05 (-0.82%)
LOTCHEM 26.00 Decreased By ▼ -0.46 (-1.74%)
MLCF 91.45 Decreased By ▼ -1.71 (-1.84%)
OGDC 313.40 Decreased By ▼ -3.33 (-1.05%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.06 Decreased By ▼ -5.85 (-2.58%)
PRL 91.01 Decreased By ▼ -2.01 (-2.16%)
SNGP 90.83 Decreased By ▼ -1.01 (-1.1%)
SSGC 23.28 Decreased By ▼ -0.53 (-2.23%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.85 Decreased By ▼ -0.71 (-1.26%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان ایل این جی کے اسپاٹ ٹینڈر میں چار سپلائرز کی بولیاں

  • ترسیل کے لیے 27 سے 30 اپریل، یکم سے 7 مئی اور 8 سے 14 مئی کے دورانیے مقرر کیے گئے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کو بین الاقوامی سپلائرز کی جانب سے ایل این جی کارگو کی اسپاٹ خریداری کے لیے چار بولیاں موصول ہوئی ہیں۔

پی ایل ایل نے 24 اپریل 2026 کو بجلی کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 140,000 کیوبک میٹر کے تین ایل این جی کارگوز کا ٹینڈر مکمل کرلیا۔اپریل کے اواخر اور مئی میں ترسیل کیلئے منگوایا گیا یہ ارجنٹ ٹینڈر سپلائی روٹس میں خلل اور اس کے نتیجے میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے بعد طلب کیا گیا ہے۔

کمپنی ڈلیورڈ ایکس شپ کی بنیاد پر تقریباً 140,000 کیوبک میٹر فی کارگو حاصل کرنے کی خواہاں ہے جس کی ترسیل کراچی میں پورٹ قاسم پر ہوگی۔

ترسیل کے لیے 27 سے 30 اپریل، یکم سے 7 مئی اور 8 سے 14 مئی کے دورانیے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ ان بولیوں کی آخری میعاد جمعہ کو ختم ہو رہی ہے۔

27 سے 30 اپریل: ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور لمیٹڈ 18.8800 امریکی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کم ترین بولی کے ساتھ سرفہرست رہی۔

8 سے 14 مئی: او کیو ٹریڈنگ نے 17.9970 امریکی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پیش کر کے سب کو پیچھے چھوڑدیا جبکہ اس کے مقابلے میں وٹول بحرین نے 18.7400 امریکی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی دی تھی۔

دریں اثنا، آذربائیجان کی سرکاری توانائی کمپنی سوکار نے حال ہی میں 2025 کے فریم ورک معاہدے کے تحت پاکستان کو ایل این جی ( فراہم کرنے کی آمادگی ظاہر کی جو سوکار ٹریڈنگ کے ذریعے فوری بنیادوں پر خریداری کی اجازت دیتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف