BR100 Increased By (0.03%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.08%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.36 (1.46%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
CNERGY 12.92 Decreased By ▼ -0.06 (-0.46%)
DFML 18.28 Increased By ▲ 0.79 (4.52%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.88 Increased By ▲ 0.17 (0.18%)
FCCL 51.90 Increased By ▲ 0.25 (0.48%)
FFL 14.52 Increased By ▲ 0.03 (0.21%)
GGL 18.90 Decreased By ▼ -0.14 (-0.74%)
HBL 304.76 Increased By ▲ 0.98 (0.32%)
HUBC 198.60 Decreased By ▼ -0.36 (-0.18%)
HUMNL 9.98 Increased By ▲ 0.13 (1.32%)
KEL 6.06 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 91.36 Increased By ▲ 0.13 (0.14%)
OGDC 312.70 Decreased By ▼ -0.69 (-0.22%)
PAEL 35.25 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
PIBTL 14.77 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 239.84 Increased By ▲ 0.22 (0.09%)
PPL 220.49 Decreased By ▼ -0.87 (-0.39%)
PRL 91.40 Increased By ▲ 0.18 (0.2%)
SNGP 90.71 Decreased By ▼ -0.16 (-0.18%)
SSGC 23.48 Increased By ▲ 0.18 (0.77%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.04 (0.53%)
TPLP 12.40 Decreased By ▼ -0.16 (-1.27%)
TRG 56.09 Increased By ▲ 0.30 (0.54%)
UNITY 8.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید بہتر

  • روپیہ ایک پیسے بہتری سے 278.91 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے بہتری سے 278.91 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.92 روپے پر بند ہوئی تھی۔

ادھرامریکی ڈالر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مشرقِ وسطیٰ میں امن معاہدے کے غیر یقینی امکانات کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی طرف منتقل ہو گئے۔

امریکہ نے اتوار کو کہا تھا کہ اس نے ایک ایرانی کارگو جہاز قبضے میں لے لیا ہے جو اس کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ ایران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ اسی کے ساتھ تہران نے امریکہ کے ساتھ دوسرے مرحلے کے امن مذاکرات میں شرکت سے بھی انکار کر دیا ہے۔

اس صورتحال کے بعد یورو، برطانوی پاؤنڈ اور آسٹریلوی ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ ڈالر انڈیکس 98.38 کی سطح پر مستحکم رہا۔

بارکلیز کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے سینٹیمنٹ ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار اب بھی ڈالر کی حمایت کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالات معمول پر آنے کی صورت میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ کی واضح گنجائش موجود ہے۔

اتوار کو جاری کردہ ایک نوٹ میں تجزیہ کاروں نے بتایا کہ مارکیٹ کو پہنچنے والا کوئی بھی ممکنہ جھٹکا زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکے گا، بلکہ یہ صورتحال ڈالر کی شارٹ پوزیشن (فروخت) کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے موزوں ثابت ہو سکتی ہے۔تجزیہ کاروں نے مزید کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ مارکیٹ میں جاری اس ہماہمی، شور اور غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر کیا یہ اتار چڑھاؤ کسی منافع بخش تجارت کے قابل بھی ہے یا نہیں۔

ماہرین کے مطابق کشیدگی میں اضافہ توانائی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا باعث بنا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 7 فیصد بڑھ کر 96.8 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 90.74 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

Comments

200 حروف