BR100 Increased By (0.59%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.52%)
BAFL 55.77 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 24.33 Increased By ▲ 0.25 (1.04%)
BOP 28.81 Increased By ▲ 0.23 (0.8%)
CNERGY 12.80 Increased By ▲ 0.09 (0.71%)
DFML 16.08 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
DGKC 182.40 Increased By ▲ 0.79 (0.43%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.20 (-0.22%)
FCCL 51.99 Increased By ▲ 0.52 (1.01%)
FFL 14.02 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 20.10 Increased By ▲ 1.07 (5.62%)
HBL 289.44 Increased By ▲ 2.18 (0.76%)
HUBC 193.24 Increased By ▲ 1.73 (0.9%)
HUMNL 9.21 Increased By ▲ 0.09 (0.99%)
KEL 5.91 Decreased By ▼ -0.03 (-0.51%)
LOTCHEM 25.82 Decreased By ▼ -0.49 (-1.86%)
MLCF 90.45 Increased By ▲ 0.64 (0.71%)
OGDC 302.25 Increased By ▲ 2.51 (0.84%)
PAEL 33.73 Increased By ▲ 0.14 (0.42%)
PIBTL 13.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 231.08 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
PPL 219.25 Increased By ▲ 1.78 (0.82%)
PRL 103.76 Increased By ▲ 4.57 (4.61%)
SNGP 90.13 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
SSGC 23.02 Increased By ▲ 0.40 (1.77%)
TELE 7.23 Increased By ▲ 0.18 (2.55%)
TPLP 11.87 Increased By ▲ 0.05 (0.42%)
TRG 55.47 Decreased By ▼ -1.08 (-1.91%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.43 (-5.08%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
کھیل

النصر نے مسلسل 14 فتوحات کے ساتھ کلب کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا

  • لیگ کے 6 میچز باقی، النصر 28 میچوں میں 73 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان
شائع اپ ڈیٹ

سعودی پرو لیگ کی ٹاپ پوزیشن پر براجمان ٹیم النصر نے الاخدود کو 2-0 سے شکست دے کر لیگ میں مسلسل طویل ترین فتوحات کا اپنا ہی نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ اس فتح کے اہم ہیرو کرسٹیانو رونالڈو اور جوآؤ فیلکس رہے۔

النصر اب 28 میچوں میں 73 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود الہلال سے اسے 5 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔ لیگ کے اختتام میں اب صرف 6 میچز باقی ہیں۔ پرو لیگ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ النصر کی مسلسل 14 ویں فتح ہے، جس نے 2013-2014 کے سیزن میں قائم کردہ گزشتہ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے 15 ویں منٹ میں قریب سے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو سبقت دلائی۔ یہ رواں سیزن میں رونالڈو کا 24 واں گول ہے اور وہ لیگ کے ٹاپ اسکورر ایوان ٹونی (الاہلی) سے محض تین گول پیچھے ہیں۔ دوسرے ہاف کے دوسرے ہی منٹ میں جوآؤ فیلکس نے اسکور ڈبل کر دیا۔ یہ گول اس وقت ہوا جب کنگسلے کومن کا ہیڈر گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آیا اور فیلکس نے اس اضطراری گیند (ری باؤنڈ) پر گول اسکور کر کے برتری مستحکم کر دی۔

Comments

Comments are closed.