BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

امریکہ ایران مذاکرات میں پیش رفت کی امید، اسٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد کا اضافہ

  • بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 167,191 پوائنٹس پر بند
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں پاکستان میں ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی امید پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک فیصد کی بہتری آئی۔ ان مذاکرات سے علاقائی کشیدگی میں کمی اور توانائی کی سپلائی کو لاحق خطرات کم ہونے کی توقعات وابستہ کی جا رہی ہیں۔

کاروباری سیشن کا آغاز بھرپور خریداری کے ساتھ ہوا جس کے دوران انڈیکس 168,290.28 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا، تاہم بعد ازاں ٹریڈنگ ایک خاص حد تک محدود رہی۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,673.86 پوائنٹس یا 1.01 فیصد اضافے کے ساتھ 167,191.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جمعرات کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 293.50 پوائنٹس یا 0.18 فیصد کی کمی سے 165,517.51 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جمعہ کے اوائل میں ایشیائی حصص بازاروں میں تیزی دیکھی گئی لیکن یہ اضافہ محدود رہا، کیونکہ سرمایہ کار رواں ہفتے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے پائیدار ہونے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں اور اسرائیل لبنان امن مذاکرات کی موہوم امیدوں کے باعث محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس (جاپان کے علاوہ) میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا، جس کی قیادت جنوبی کوریا کے کوسپی میں 1.9 فیصد کے بڑے اضافے نے کی۔ جاپان کا نکی 225 بھی 1.5 فیصد تک بڑھ گیا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 کے ای منی فیوچر سودے ابتدائی نقصانات پر قابو پانے کے بعد مستحکم سطح پر آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 279.01 روپے فی ڈالر پر مستحکم رہی۔

آل شیئر انڈیکس میں حصص کے حجم میں کمی ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سیشن کے 888.57 ملین کے مقابلے میں کم ہو کر 875.54 ملین رہ گیا۔

حصص کی مجموعی مالیت بھی کم ہو کر 46.65 ارب روپے رہی، جبکہ گزشتہ کاروباری سیشن میں یہ 54.28 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

بینک آف پنجاب 61.15 ملین حصص کے ساتھ حجم کے لحاظ سے سرِفہرست رہا، اس کے بعد ورلڈکال ٹیلی کام 56.95 ملین حصص کے ساتھ دوسرے اور سوئی سدرن گیس 56.49 ملین حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

جمعہ کے روز مجموعی طور پر 487 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 358 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 101 میں کمی جبکہ 28 کمپنیوں کے حصص مستحکم رہے۔

Comments

Comments are closed.