6.1 شدت کا زلزلہ، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جھٹکے
- حکام کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم صورتحال کی نگرانی جاری ہے
جمعہ کی رات دیر گئے افغانستان کے ہندوکش خطے میں ریکٹر اسکیل پر 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے پاکستان کے مختلف علاقوں بشمول اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر میں محسوس کیے گئے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلہ پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق رات 9 بج کر 13 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
جن شہروں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ان میں مظفرآباد، اسکردو، دیامر، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا اور حسن ابدال شامل ہیں۔
لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر اور پاراچنار میں بھی جھٹکوں کی اطلاع ملی۔
زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
حکام کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔






















Comments