BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

ایس ای سی پی نے چھوٹے سرمایہ کاروں کو سہولت دے دی

  • سہولت اکاؤنٹ کی سرمایہ کاری حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی، سرمایہ کار اب متعدد لائسنس یافتہ بروکرز کے ساتھ اکاؤنٹ کھول سکیں گے
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے اسٹاک مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے کی خاطر سہولت اکاؤنٹ کی سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد اس حد کو بینکنگ سیکٹر کے برابر لانا اور عام خوردہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایس ای سی پی نے اب سرمایہ کاروں کو بیک وقت متعدد لائسنس یافتہ بروکرز کے ساتھ سہولت اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت بھی دے دی ہے، تاہم ہر بروکر کے پاس صرف ایک اکاؤنٹ برقرار رکھا جا سکے گا۔ یہ اصلاحات بینکنگ اور میوچل فنڈز کے طریقہ کار سے ہم آہنگ ہیں۔

سہولت اکاؤنٹ کے ذریعے شہری صرف اپنے شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کی بنیاد پر پیچیدہ کاغذی کارروائی کے بغیر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں، جو کہ کم خطرے والے اور نئے سرمایہ کاروں کے لیے بہترین آپشن ہے۔

اس وقت تمام لائسنس یافتہ بروکرز آن لائن سہولت اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں کل 5 لاکھ 42 ہزار سے زائد انفرادی سب اکاؤنٹس موجود ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد نوجوان سرمایہ کاروں کو غیر قانونی غیر ملکی پلیٹ فارمز کے بجائے پاکستان کی رسمی کیپٹل مارکیٹ کی طرف راغب کرنا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر2026

Comments

Comments are closed.