کاروبار اور معیشت
رمضان المبارک کے لیے بینکوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان
- ملک بھر کے تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک مقررہ اوقات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے دوران دفتری اور کاروباری اوقات کار کا باضابطہ اعلان کردیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک مقررہ اوقات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے.
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پیر تا جمعرات دفتری اوقات صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بلا وقفہ ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک مقرر کیے گئے ہیں.
مرکزی بینک کے مطابق رمضان المبارک کے اختتام کے بعد وہی معمول کے اوقات کار بحال ہوجائیں گے جو رمضان سے قبل نافذ العمل تھے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026
























Comments