BR100 Decreased By (-2.01%)
BR30 Decreased By (-2.43%)
KSE100 Decreased By (-1.58%)
KSE30 Decreased By (-1.75%)
BAFL 56.00 Decreased By ▼ -0.73 (-1.29%)
BIPL 26.78 Decreased By ▼ -0.20 (-0.74%)
BOP 32.93 Decreased By ▼ -0.82 (-2.43%)
CNERGY 10.08 Increased By ▲ 0.20 (2.02%)
DFML 17.79 Decreased By ▼ -0.21 (-1.17%)
DGKC 196.28 Decreased By ▼ -8.65 (-4.22%)
FABL 99.10 Decreased By ▼ -1.00 (-1%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 25.10 Increased By ▲ 0.26 (1.05%)
HBL 295.00 Decreased By ▼ -4.82 (-1.61%)
HUBC 214.62 Decreased By ▼ -2.46 (-1.13%)
HUMNL 10.42 Decreased By ▼ -0.19 (-1.79%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.00 Decreased By ▼ -0.31 (-1.06%)
MLCF 88.62 Decreased By ▼ -3.54 (-3.84%)
OGDC 312.40 Decreased By ▼ -3.89 (-1.23%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.99 Decreased By ▼ -0.42 (-2.56%)
PIOC 284.00 Decreased By ▼ -16.24 (-5.41%)
PPL 212.60 Decreased By ▼ -4.24 (-1.96%)
PRL 52.25 Increased By ▲ 1.39 (2.73%)
SNGP 99.50 Decreased By ▼ -2.22 (-2.18%)
SSGC 25.20 Decreased By ▼ -1.78 (-6.6%)
TELE 8.33 Decreased By ▼ -0.32 (-3.7%)
TPLP 13.18 Decreased By ▼ -0.21 (-1.57%)
TRG 57.00 Decreased By ▼ -2.26 (-3.81%)
UNITY 9.97 Decreased By ▼ -0.33 (-3.2%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دن کے بیشتر حصے میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ بینچ مارک انڈیکس آغاز ہی میں دباؤ کا شکار ہو گیا اور دورانِ ٹریڈنگ 178,237.13 کی کم ترین سطح تک گر گیا۔

کاروباری سیشن کے دوسرے حصے میں انڈیکس میں کچھ بحالی دیکھی گئی، تاہم یہ مثبت زون میں نہ آ سکا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 908.91 پوائنٹس یا 0.50 فیصد کی کمی کے بعد 179,603.73 کی سطح پر بند ہوا۔

اہم شعبوں بشمول سیمنٹ، کمرشل بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں (ای اینڈ پی)، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور پاور جنریشن میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ انڈیکس کے بڑے حصص بشمول او جی ڈی سی ، ایم ای بی ایل، اے آر ایل، حبکو، پی پی ایل، پی او ایل، ماری اور یو بی ایل منفی زون میں دکھائی دیے۔

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ حکومت فرٹیلائزر کمپنیوں پر ونڈ فال منافع واپس لینے کے لیے سیس عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم کو مخصوص طور پر کسانوں کے فائدے کیلئے مختص کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج فروخت کے مسلسل دباؤ کی زد میں رہی جہاں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال، مختلف شعبوں میں کمزوری اور بڑے پیمانے پر مائننگ (کان کنی) کی سرمایہ کاری سے متعلق منفی تاثر نے بینچ مارک انڈیکسز میں بڑی گراوٹ پیدا کی۔ بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,537.16 پوائنٹس یا 1.39 فیصد گر کر 180,512.65 پوائنٹس پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر جمعہ کو ایشیائی حصص اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آگئے کیونکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں منافع کی شرح میں کمی کے خدشات نے ایپل جیسی بڑی کمپنیوں کو متاثر کیا، اس صورتحال نے سرمایہ کاروں کو مجبور کیا کہ وہ امریکہ کے اہم افراطِ زر کے ڈیٹا کے آنے سے پہلے اپنے پیسے محفوظ بانڈز میں منتقل کر لیں۔

گزشتہ رات وال اسٹریٹ پر ٹیکنالوجی کے غلبے والا نسڈیک کمپوزٹ انڈیکس 2 فیصد گر گیا، جب سسکو سسٹمز کے سہ ماہی نتائج میں میموری چپس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث منافع کی شرح توقعات سے کم رہی۔ اس خبر نے سسکو کے حصص کی قیمت 12 فیصد گرا دی اور اس کی مارکیٹ ویلیو سے تقریباً 40 ارب ڈالر کا صفایا کر دیا۔

فروخت کا یہ سلسلہ ایپل جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں تک پھیل گیا جس کے حصص کی قیمت میں 5 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ یہ گزشتہ سال اپریل کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی یومیہ گراوٹ ہے ۔

جمعہ کو مجموعی طور پر 481 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 194 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ اور 231 میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ 56 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

200 حروف