ایس ایس سی پی نے جاز کو ٹی پی ایل انشورنس میں کنٹرولنگ شیئرز کے حصول کی منظوری دیدی
- پاکستان میں مالیاتی مارکیٹ کی ترقی کے لیے ایس ای سی پی جامع اصلاحات پر عمل کر رہا ہے، ترجمان
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے جاز انٹرنیشنل ہولڈنگ لمیٹڈ کو ٹی پی ایل انشورنس میں کنٹرولنگ شیئرز کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق ٹی پی ایل پاکستان میں ڈیجیٹل انشورنس کے شعبے کی ایک بڑی کمپنی ہے، اس کمپنی میں جاز انٹرنیشنل جو کہ ایک بڑی ڈیجیٹل آپریٹر کمپنی ہے کے درمیان یہ شراکت داری سے نہ صرف ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی بلکہ انشورنس کے دائرہ میں توسیع اور بیمہ کے صارفین کو جدت اور سہولت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے مابین اس معاہدے میں ایس ای سی پی کی سہولت کاری شفاف، موثر اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے جو کہ ملکی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اہم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں مالیاتی مارکیٹ کی ترقی کے لیے ایس ای سی پی جامع اصلاحات پر عمل کر رہا ہے، ان اصلاحات میں ڈیجیٹل صرف انشوررز اور مائیکرو انشوررز کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کا نفاذ ایک اہم پیش رفت ہے۔






















Comments