BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

روسی وزیر خارجہ امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات پر ناامید

  • امریکا کا واضح ہدف عالمی سطح پر اقتصادی بالادستی قائم رکھنا ہے، جس کے باعث روس کو اقتصادی شعبے میں کسی مثبت پیش رفت کی توقع نہیں، سرگئی لاوروف
شائع اپ ڈیٹ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس امریکا کے ساتھ تعاون کے لیے بدستور تیار ہے، تاہم یوکرین جنگ کے خاتمے کی امریکی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے مستقبل کے حوالے سے کوئی خاص امید نہیں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی۔

روس کے میڈیا ادارے ٹی وی برکس سے گفتگو کرتے ہوئے سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکا کا واضح ہدف عالمی سطح پر اقتصادی بالادستی قائم رکھنا ہے، جس کے باعث روس کو اقتصادی شعبے میں کسی مثبت پیش رفت کی توقع نہیں۔ ان کے مطابق اگرچہ ماضی میں روسی حکام، بشمول خصوصی ایلچی کریل دمتریئیف، یوکرین میں ممکنہ امن معاہدے کے بعد امریکا کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی بحالی کے امکانات کا ذکر کرتے رہے ہیں، لیکن عملی صورت حال مختلف ہے۔

سرگئی لاوروف نے نشاندہی کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ماسکو کے ساتھ اقتصادی تعاون کی بحالی کی بات کی اور وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی میزبانی بھی کی، تاہم اس کے ساتھ ہی روس کے اہم توانائی کے شعبے پر مزید سخت پابندیاں عائد کی گئیں، جو تعلقات میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے برکس اتحاد کے حوالے سے بھی امریکا کے رویے پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خود اس راستے میں مصنوعی رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے، جبکہ روس، چین، بھارت، برازیل اور دیگر ترقی پذیر معیشتوں پر مشتمل برکس بلاک کے ساتھ تعاون ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔

سرگئی لاوروف کے مطابق روس کو مجبوراً برکس ممالک کے ساتھ مالی، اقتصادی اور لاجسٹک منصوبوں کی ترقی کے لیے متبادل اور محفوظ راستے تلاش کرنا پڑ رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.