BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹوں میں سکیورٹی فیچرز مزید بہتر ہوں گے، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

ڈیزائن کابینہ کو بھیج دیے، منظوری ملتے ہی پرنٹنگ کا عمل شروع کردینگے، گورنر اسٹیٹ بینک
شائع اپ ڈیٹ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بدھ کوآگاہ کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے جدید سیکیورٹی فیچرز کے حامل کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کو حتمی شکل دے دی اور انہیں منظوری کیلئےوفاقی کابینہ کو بھیج دیا ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریگولیٹری اداروں میں اعلیٰ تقرریوں، بجٹ کی تقسیم اور وزارت خزانہ کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے بینک نوٹوں کی اسٹیٹ بینک بورڈ سے جانچ پڑتال مکمل کرlی گئی، انہیں جعلی کرنسی کی روک تھام کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزائن منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دیے گئے ہیں، منظوری ملتے ہی مرکزی بینک ان کی پرنٹنگ کا عمل شروع کر دے گا۔

چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے اس پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور کمیٹی کی اس دیرینہ سفارش کو دہرایا کہ کرنسی نوٹوں کو جدید بنایا جائے اور ان کے حفاظتی فیچرز کو مزید مضبوط کیا جائے۔

قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد دو سے تین مختلف مالیت کے نئے ڈیزائن کےنوٹوں کی بیک وقت چھپائی شروع کی جائے گی جبکہ اسٹاک کی کم از کم سطح مکمل ہونے پر ان نوٹوں کو مرحلہ وار گردش میں لایا جائے گا۔

تاہم انہوں نے اس بات کا انکشاف کرنے سے گریز کیا کہ کون سی مالیت کے نوٹ سب سے پہلے گردش میں لائے جائیں گے۔ اس وقت مارکیٹ میں 10، 20، 50، 75، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کی مختلف مالیت کے نوٹ گردش میں ہیں۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 2026 کے اپنے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بنیادی پالیسی ریٹ کو 10.5فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.