BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

  • انٹربینک میں بدھ کو روپے کی قدر میں 0.01 فیصد اضافہ ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 279.72 پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.75 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر مستحکم رہا کیونکہ حکومت کی جزوی بندش کے فوری خاتمے کے بعد سرمایہ کار محتاط دکھائی دیے۔ دوسری جانب ہفتے کے آخر میں ہونے والے غیر یقینی قومی انتخابات سے قبل جاپانی ین دو ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب ڈگمگاتا رہا۔

کرنسی مارکیٹیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو کے اگلے سربراہ کے طور پر کیون وارش کی نامزدگی کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ ان توقعات پر ڈالر مستحکم رہا کہ وارش کی جانب سے شرح سود میں تیزی سے کمی کا امکان کم ہے۔ اس تقرری سے سرمایہ کاروں کو اس لحاظ سے سکون ملا ہے کہ مرکزی بینک کی خود مختاری پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلسل حملوں کے بعد پیدا ہونے والے خدشات میں کچھ کمی آئی ہے۔

ابتدائی تجارت میں یورو 1.1814 ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ 1.3693 ڈالر پر مستحکم رہا، جبکہ جمعرات کو یورپی سینٹرل بینک اور بینک آف انگلینڈ کے اجلاس ہونے والے ہیں، جن میں شرح سود برقرار رکھے جانے کی توقع ہے۔ ڈالر انڈیکس جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کی پیمائش کرتا ہے، 97.43 پر رہا۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں، جو کرنسیوں کے استحکام کا ایک اہم اشارہ ہیں بدھ کو اس وقت بڑھ گئیں جب امریکہ کی جانب سے ایرانی ڈرون گرائے جانے اور ایرانی کشتیوں کے امریکی بحری جہاز کے قریب آنے کے بعد واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے خدشات دوبارہ پیدا ہوئے۔

اسی طرح برینٹ کروڈ 46 سینٹ اضافے کے ساتھ 67.79 ڈالر جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 52 سینٹ اضافے کے ساتھ 63.73 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ دونوں بینچ مارکس اس ہفتے کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کی خبروں اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے خدشات کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔

Comments

Comments are closed.