BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ورلڈ بینک کے صدر کا گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ

  • مہمانِ خصوصی نے گوردوارے میں خصوصی دعائیں کیں اور بعد ازاں لنگر ہال میں کھانا بھی تناول کیا
شائع اپ ڈیٹ

ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے حسن ابدال میں واقع گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر محمد اورنگزیب اور صوبائی وزیر اور پردھان پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی، سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

گوردوارہ سری پنجہ صاحب پہنچنے پر ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز ناصر مشتاق اور ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی نے معزز وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

مہمانِ خصوصی نے گوردوارے میں خصوصی دعائیں کیں اور بعد ازاں لنگر ہال میں کھانا بھی تناول کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ ورلڈ بینک کے صدر کا گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور اقلیتوں کے مقدس مقامات کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کہا کہ ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کرتا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے سکھ یاتری محبت، امن اور رواداری کا پیغام لے کر واپس جاتے ہیں۔

شرائنز ناصر مشتاق نے مزید بتایا کہ وفاقی وزارتِ مذہبی امور اور ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے چیئرمین قمر زمان کی ہدایات کے مطابق تاریخی مذہبی مقامات پر تزئین و آرائش اور بحالی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایویکیو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ پاکستان بھر میں گوردواروں کی مرمت، بحالی اور انتظام و انصرام پر خطیر فنڈز خرچ کر رہا ہے۔

انہوں نے اختتام پر کہا کہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ سکھ مذہب کی جنم بھومی ہے، اور ہماری خواہش ہے کہ دنیا بھر سے سکھ یاتری زیادہ تعداد میں پاکستان آئیں اور اپنے مقدس مقامات کو محفوظ اور خوبصورت حالت میں دیکھ سکیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.