BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو کلین سویپ کر دیا، آخری ٹی ٹوئنٹی میں 111 رنز سے عبرتناک شکست

  • محمد نواز کی شاندار باؤلنگ، پانچ وکٹیں اڑا دیں، شاہین نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 111 رنز سے عبرتناک شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے تاریخی وائٹ واش مکمل کر لیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کیا۔ اوپنر صائم ایوب نے 56 رنز کی جارحانہ باری کھیلی جبکہ بابر اعظم 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اننگز کے آخری لمحات میں شاداب خان نے صرف 19 گیندوں پر 46 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر مجموعے کو بلندی تک پہنچایا، جبکہ خواجہ نافع نے بھی 21 رنز کی برق رفتار اننگز سے اپنا حصہ ڈالا۔

جواب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم لڑکھڑا گئی۔ صرف مارکس اسٹوئنس اور کیمرون گرین ہی 20 رنز کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو سکے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز سب سے نمایاں بولر رہے، جنہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لے کر اس بڑی فتح میں اپنا کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 7 سال بعد پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر اسے یادگار بنا دیا۔

ٹیمیں:

پاکستان الیون: فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان علی آغا (کپتان)، خواجہ نافع، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد۔

آسٹریلیا الیون: میتھیو شارٹ، کیمرون گرین، میٹ رینشا، مچل مارش (کپتان)، مارکس اسٹوئنس، جوش فلپ، مچل اوون، کوپر کونیلی، بین ڈوارشوس، میتھیو کوہنیمین، ایڈم زمپا۔

Comments

Comments are closed.