BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

وہیلنگ: پاور ڈویژن کی 5 سالوں میں 800 میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی منظوری

  • اس سلسلے کا آغاز 200 میگاواٹ کی ابتدائی نیلامی سے ہوگا، ذرائع
شائع January 31, 2026 اپ ڈیٹ January 31, 2026 10:42am

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ پاور ڈویژن نے وہیلنگ کے ذریعے سالانہ 800 میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے جو آئندہ پانچ سالوں کے دوران مرحلہ وار کی جائے گی، اس سلسلے کا آغاز 200 میگاواٹ کی ابتدائی نیلامی سے ہوگا۔

نیشنل الیکٹرسٹی پلان کے ایس ڈی-87 اور سپلائر رولز کے رول 5 کے تحت وفاقی حکومت کے لیے 800 میگاواٹ کی وہیلنگ نیلامی کے حوالے سے رہنما اصول جاری کرنا قانونی ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت نے اب ان رہنما اصولوں کی منظوری دے دی ہے۔

ان رہنما اصولوں کی شق 5.1 (ii) یہ شرط عائد کرتی ہے کہ انڈپینڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) ان رہنما اصولوں کے سرکاری گزٹ میں نوٹیفکیشن کے7 دن کے اندر نیلامی کے عمل (آکشن پروسس) کو منظوری کیلئے نیپرا میں جمع کرانے کا پابند ہوگا۔

اس عمل کو تیز کرنے کے لیے آئی ایس ایم او پہلے ہی نیلامی کے عمل کا ایک مسودہ تیار کر چکا ہے اور اس سلسلے میں نیپرا کے ساتھ مشاورت کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

دسمبر 2025 میں متعدد مشاورتی اجلاس منعقد کیے گئے۔ نیپرا کے ساتھ ہونے والی بات چیت اور ان کی جانب سے موصول ہونے والی تحریری تجاویز پر غور کرنے کے بعد نیلامی کے عمل کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

نیلامی کے مسودہ عمل میں دیگر باتوں کے علاوہ درج ذیل نکات شامل ہیں:(i) سالانہ کیلنڈر:(ii) نیلامی منعقد کرنے کا مکمل پراسیس (iii) تجاویز جمع کرانے کا طریقہ اور طریقہ کار (جو آئی ایس ایم او کی جانب سے جاری آر ایف پی کے جواب میں ہوں) (iv) وہ دورانیہ جس کے دوران کامیاب شرکاء کو مخصوص نیلامی کے لیے لین دین شروع کرنا لازمی ہوگا، بشمول اس مدت میں توسیع کے لیے ضروری شرائط اور حدود (v) زیادہ یا کم سبسکرپشن کی صورت میں نیلامی کی مقدار کی تقسیم کا طریقہ؛ (vi) نیلامی شرکاء کی جانب سے بڈ بانڈ اور پرفارمنس گارنٹی جمع کرانے کی شکل اور طریقہ، جہاں قابل اطلاق ہو؛ (vii) کمیٹی کن ارکان پر مشتمل ہوگی (viii) نیلامی شرکاء کے لیے اضافی اہلیت کے تقاضے اور (ix) نیلامی کے بعد شرکاء کی ذمہ داریاں؛ اور (x) نیلامی شرکاء کی نگرانی اور سہولت کاری شامل ہے۔

نیلامی کے عمل کا مسودہ 19 جنوری 2026 کو بورڈ کی مارکیٹ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم ایم سی) کے سامنے پیش کیا گیا۔ مارکیٹ مانیٹرنگ کمیٹی نے سفارش کی کہ بورڈ نیلامی کے عمل کے حتمی مسودے کی منظوری دے اور انتظامیہ کو اسے منظوری کے لیے نیپرا میں جمع کرانے کی اجازت فراہم کرے۔

اسی مناسبت سے نیلامی کے عمل کے نظرثانی شدہ مسودے کی شق 2.7 میں بیان کیا گیا ہے کہ پاور ڈویژن نے اس عمل کے تحت اگلے سال کے دوران منعقد کی جانے والی تمام نیلامیوں کے لیے سالانہ مقدار کی منظوری دے دی ہے۔ منظور شدہ سالانہ نیلامی کی مقدار میں کسی بھی قسم کی ترمیم کے لیے پاور ڈویژن سے پیشگی منظوری لینا لازمی ہو گا۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر اگلے پانچ سالوں کے دوران منعقد کی جانے والی پہلی اور بعد کی وہیلنگ نیلامیوں کے لیے بجلی کی مجوزہ سالانہ مقدار (مجموعی طور پر 800 میگاواٹ) درج ذیل ہے:(i) پہلی نیلامی (2026): 200 میگاواٹ؛ (ii) پہلی سالانہ نیلامی (2027): 150 میگاواٹ؛ (iii) دوسری سالانہ نیلامی (2028): 150 میگاواٹ، (iv) تیسری سالانہ نیلامی (2029): 150 میگاواٹ، اور (v) چوتھی سالانہ نیلامی (2030): 150 میگاواٹ

ذرائع کے مطابق منظور شدہ مقدار کی منطق درج ذیل ہے:(i) پہلی نیلامی کے لیے تجویز کردہ مقدار نیلامی میں حصہ لینے والے اُن شرکاء کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کافی سمجھی گئی ہے جنہوں نے نیپرا کو مقابلتی سپلائر کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ اس مقدار پر پاور ڈویژن کے ساتھ متعدد اجلاسوں اور اسٹیک ہولڈرز کے مشاورتی عمل کے دوران بھی غور کیا گیا ہے؛ اور(ii) باقی 600 میگاواٹ کی مقدار کو مساوی طور پر بعد کے سالوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تاہم یہ ہر سال نیلام کی جانے والی صرف کم از کم مقدار کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی مناسبت سے جیسا کہ نیلامی کے عمل کی شق 2.8 میں فراہم کیا گیا ہے، آئی ایس ایم او نیلامی کے شرکاء کی طلب کی بنیاد پر اس مقدار میں اضافے کے لیے پاور ڈویژن کو درخواست جمع کرا سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف