BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

شہباز شریف نے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجرا کر دیا

  • سندھ واحد صوبہ ہے جہاں وزیراعظم کا ہیلتھ کارڈ ابھی تک فعال نہیں ہوا، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال
شائع January 16, 2026 اپ ڈیٹ January 16, 2026 07:36pm

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو وزیراعظم ہیلتھ کارڈ پروگرام کو اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان تک توسیع دیتے ہوئے اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معیاری صحت کی سہولتوں ہر شہری کا بنیادی حق ہے، چاہے اس کا سماجی یا معاشی درجہ کچھ بھی ہو۔

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ لوگوں کی دہلیز تک صحت کی سہولیات پہنچانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ہیلتھ کارڈ اسکیم کا آغاز 2016 میں نواز شریف کے دور میں ہوا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زندگی میں صحت سے زیادہ قیمتی کچھ نہیں، اگر صحت ہے تو تعلیم اور روزگار بھی میسر ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاست کا اصل امتحان غریبوں، بیواؤں اور دہاڑی دار طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے، کیونکہ امیر طبقہ تو کہیں بھی علاج کروا سکتا ہے۔

شہباز شریف نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کے ذریعے اس پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کے ساتھ مل کر اس پروگرام کی نگرانی کریں گے۔ سندھ میں پروگرام کی توسیع کے حوالے سے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ خود وزیراعلیٰ سندھ سے بات کریں گے ،تاکہ وہاں کے عوام کو بھی یہ سہولیات مل سکیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو بھی صحت پر اربوں روپے خرچ کرنے پر سراہا۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ اس پروگرام کی بحالی سے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تقریباً ایک کروڑ شہریوں کو مفت علاج کی سہولت ملے گی۔ انہوں نے اسے ایک بڑی انتظامی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محض چار پانچ ہفتوں میں غیر فعال پروگرام کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت کا مطلب صرف علاج نہیں بلکہ بیماریوں سے بچاؤ، صاف پانی اور ویکسینیشن بھی ہے۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں 70 اسپتال پینل پر لیے گئے ہیں، جبکہ ان علاقوں کے کراچی میں مقیم شہری وہاں کے 16 مخصوص اسپتالوں سے علاج کروا سکیں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں یہ کارڈ تاحال فعال نہیں ہے۔ انہوں نے سندھ کے 10 اضلاع کے لیے 24 ارب روپے کا منصوبہ بھی پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ فنڈز کی فراہمی سے وہاں کی محرومی کا خاتمہ ہو سکے گا۔

Comments

200 حروف