دنیا
پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے ، ترک وزیرِ خارجہ کا انکشاف
- ہاکان فیدان کا وسیع تر علاقائی تعاون اور باہمی اعتماد کی ضرورت پر زور
ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ دفاعی معاہدے پر بات چیت کی گئی ہے، تاہم ابھی تک کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں۔
استنبول میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس طرح کے کسی ممکنہ اتحاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہاکان فیدان نے وسیع تر علاقائی تعاون اور اعتماد کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی مسائل اس صورت میں حل ہو سکتے ہیں اگر متعلقہ ممالک ایک دوسرے پر بھروسہ اور یقین رکھیں۔

























Comments
Comments are closed.