BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ کے معاملے پر امریکہ سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

  • توقع ہے کہ امیگرنٹ ویزوں کی معمول کے مطابق پروسیسنگ جلد شروع ہو جائے گی ، طاہر اندرابی
شائع اپ ڈیٹ

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا ہے کہ پاکستان امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ کے معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، کیونکہ جنوبی ایشیائی ملک (پاکستان) کا نام ان 75 ممالک میں شامل کیا گیا ہے جن کی امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ روک دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امیگریشن سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ پاکستان امیگرنٹ پالیسیوں کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی طور پر یہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ مختصر بیان تھا جو امیگرنٹ ویزوں کی پروسیسنگ کے اندرونی جائزے سے متعلق ہے کہ وہ اس عمل سے گزر رہے ہیں۔ ہم مزید تفصیلات معلوم کرنے کے لیے امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ یہ ایک ابھرتی ہوئی صورتحال ہے جس کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ ان کی سمجھ کے مطابق یہ امریکی امیگریشن پالیسی اور نظام کے جائزے کا ایک اندرونی اور جاری عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امیگرنٹ ویزوں کی معمول کے مطابق پروسیسنگ جلد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

یہ پیش رفت امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 75 ممالک سے امیگرنٹ ویزا پروسیسنگ کو روک دے گا جن کے تارکینِ وطن امریکی عوام سے ناقابلِ قبول شرح پر مراعات (ویلفیئر) حاصل کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی تب تک فعال رہے گی جب تک امریکہ اس بات کو یقینی نہیں بنا لیتا کہ نئے آنے والے مہاجرین امریکی عوام کی دولت نہیں نکالیں گے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ امریکی عوام کی سخاوت کا مزید غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے۔

ایک اور سوال پر طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس معاملے کا پرامن حل چاہتا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایران کی موجودہ صورتحال، امریکی امیگریشن پالیسیوں اور علاقائی سفارتی تعلقات کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور پرامن تصفیے کی امید رکھتا ہے۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ایران جلد اپنے اندرونی مسائل پر قابو پا لے گا اور صورتحال معمول پر آ جائے گی۔

ترجمان نے صومالیہ کی خودمختاری پر حملے کو بھی ناقابلِ قبول قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے اور پاکستان ایسے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔

Comments

Comments are closed.