BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

قیاس آرائیاں مسترد ، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ سڈنی ایشز ٹیسٹ کے لیے منتخب

  • آسڑیلوی بلے باز کی رواں سال کی کارکردگی ان کے منتخب ہونے کے لیے کافی ہے ، ہیڈ کوچ
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے تصدیق کی ہے کہ عثمان خواجہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں ایشز ٹیسٹ میں کھیلیں گے، حالانکہ میڈیا میں قیاس آرائیاں تھیں کہ یہ ان کا آخری بین الاقوامی میچ ہو سکتا ہے۔

39 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز جو ٹیم کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی ہیں حالیہ میچوں میں بلے بازوں کی لائن اپ میں اپنی پوزیشن پر سوالات کے دائرے میں رہے۔ ٹریوس ہیڈ کے اوپننگ اسپاٹ لینے کے بعد عثمان خواجہ نے تیسرے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں چوتھے نمبر اور چوتھے میلبرن ٹیسٹ میں پانچویں نمبر پر بلے بازی کے جوہر دکھائے۔

کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی ٹیسٹ ان کا آخری میچ ہو سکتا ہے، لیکن میکڈونلڈ نے کہا کہ انہوں نے خواجہ کے مستقبل کے بارے میں کوئی بات نہیں کی اور ان کی موجودہ سال کی کارکردگی منتخب ہونے کے لیے کافی ہے۔

عثمان خواجہ نے عوامی طور پر اپنے منصوبوں کا اعلان نہیں کیا اور سڈنی ٹیسٹ سے قبل خاندان کے ساتھ کوئنزلینڈ میں وقفہ لیا۔ 87 ٹیسٹ کے تجربہ کار کھلاڑی کو پہلے ایشز ٹیسٹ میں کمر میں درد ہوا اور انہوں نے دوسرے میچ میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے ایڈیلیڈ اوول میں 82 رنز بنا کر آسٹریلیا کو سیریز جیتنے میں مدد دی، جبکہ چوتھے ٹیسٹ میں وہ 29 اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بولنگ کے حوالے سے آسٹریلیا سڈنی میں پٹ کمینز، جوش ہیزلوڈ اور نیتھن لیون کے بغیر کھیلیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ لیون موسم گرما میں مزید حصہ نہیں لیں گے اور سرجری کے بعد واپسی کی تاریخ بعد میں طے ہوگی۔ ہیزلوڈ دوبارہ دوڑنا شروع کر چکے ہیں اور وہ فروری 7 سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کے قابل ہوں گے۔

کمینز کو بھی 15 رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، تاہم ان کے کمر کی اسکین کے نتائج کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہوگا۔

Comments

Comments are closed.