BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیاروں اور منشیات کی بڑی مقدار ضبط کر لی گئی

  • مختلف تھانوں کی حدود سے 23 ملزمان گرفتار، 1,217 گرام ہیروئن، 762 گرام کرسٹل میتھامفیٹامین، 439 بوتلیں شراب،3 پستول، ایک رائفل، متعلقہ گولہ بارود اور ایک خنجر برآمد
شائع اپ ڈیٹ

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک جامع سیکیورٹی آپریشن کے دوران 27 افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور ان کے قبضےسے غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی بڑی مقدار ضبط کی گئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ مربوط کریک ڈاؤن اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیا گیا، جس کا مقصد مجرمانہ عناصر کا قلع قمع کرنا اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔

پولیس کی ٹیموں نے 13 مختلف تھانوں، جن میں آبپارہ، گولڑہ اور بھارہ کہو شامل ہیں، سے 23 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان کے قبضے سے ضبط کی جانے والی ممنوعہ اشیاء میں 1,217 گرام ہیروئن، 762 گرام کرسٹل میتھامفیٹامین (جو عام طور پر آئس کہلاتی ہے) اور 439 بوتلیں شراب کی شامل تھیں۔

منشیات کے علاوہ، پولیس نے غیر قانونی ہتھیاروں کا ذخیرہ بھی برآمد کیا، جس میں تین پستول، ایک رائفل، ایک خنجر اور متعلقہ گولہ بارود شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، ایک الگ مہم میں فراریوں کو ٹارگٹ کیا گیا، جس کے نتیجے میں چار مطلوب افراد کو گرفتار کیا گیا جو اشتہاری مجرم اور عدالت سے مفرور تھے۔

تمام گرفتار شدگان کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور رہائشیوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ایس ایس پی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کے بارے میں فوراً متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ”پکار-15“ ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں، اور یہ کہ شہر کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔

Comments

Comments are closed.