BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

کراچی ، صنعتکاروں کا انفرااسٹرکچر کی بہتری کے پیکیج کا خیرمقدم

  • امید ہے انفرااسٹرکچر پیکیج سے صنعتی سرگرمیاں بحال ہوں گی ، زبیر موتی والا، سلیم پاریکھ، اکرام راجپوت ودیگر نے صنعتی علاقوں کے لیے فنڈنگ کو خوش آئند قرار دے دیا
شائع اپ ڈیٹ

صنعتی برادری نے کراچی کے صنعتی علاقوں کے لیے تاریخی فنڈنگ کی منظوری کو سندھ حکومت کا صنعت دوست اقدام قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا ہے۔

صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا یہ فیصلہ قابلِ تحسین ہے۔ ان کے مطابق صنعتی انفرااسٹرکچر کی بحالی سے کاروباری اعتماد بحال اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری (ایس اے آئی) کے سرپرستِ اعلیٰ زبیر موتی والا نے کراچی کے صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے 9.28 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بروقت اور صنعت دوست فیصلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیکیج پیداوار، برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافے کا باعث بنے گا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اس اقدام کو “تاریخی اور قابلِ ستائش” قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے درپیش بنیادی سہولیات کے مسائل، جو صنعتی ترقی میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے، اب حل ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

زبیر موتی والا نے مزید کہا کہ فنڈز کے شفاف استعمال اور نگرانی کمیٹی کے قیام سے حکومت اور صنعتکاروں کے درمیان اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

سائٹ ایسوسی ایشن کے چیف کوآرڈینیٹر سلیم پاریکھ نے اس پیکیج کو “سنگِ میل فیصلہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے درست طور پر صنعتی بحالی کو روزگار کے مواقع اور برآمدات کے فروغ سے جوڑا ہے۔

انہوں نے صوبائی وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے کردار کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ ان کی مسلسل حمایت سے کراچی کے صنعتی شعبے کو دیرپا ریلیف ملے گا۔

سلیم پاریکھ نے کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کی کوششوں کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ٹی پی ون اور ٹی پی تھری منصوبے شہر کے لیے ایک اہم پیش رفت ہیں۔

ان کے مطابق اگر موجودہ رفتار برقرار رہی تو 30 دسمبر تک سائٹ ایریا کو ٹی پی ون کے ذریعے روزانہ دس لاکھ گیلن پانی ملنا شروع ہو جائے گا، جس سے پانی کی قلت میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ منصوبے کی کامیابی کی صورت میں اس کی استعداد ہر ماہ بڑھائی جائے گی۔

دریں اثنا سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی نے کہا کہ سائٹ ایریا کے لیے 2 ارب روپے کی رقم صنعتی انفرااسٹرکچر کی بہتری اور پیداواری لاگت میں کمی کا باعث بنے گی۔

انہوں نے فنڈز کی تقسیم میں کراچی کے میئر اور کمشنر کراچی کی مشاورت کو خوش آئند قرار دیا۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی ) کے صدر محمد اکرام راجپوت نے بھی کورنگی صنعتی زون کے لیے مختص 2 ارب روپے سمیت مجموعی 9.282 ارب روپے کی منظوری کو خوش آئند قرار دیا اور اسے صنعتی ترقی کی جانب ایک اہم قدم کہا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.