BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

میگنم نے پاکستان میں کمپنی کی حیثیت سے کاروبار کا آغاز کردیا

  • کمپنی کا مستقبل قریب میں مینوفیکچرنگ صلاحیت میں توسیع، کولڈ چین انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ میں سرمایہ کاری کا ارادہ
شائع اپ ڈیٹ

نیدر لینڈ کی فروزن ڈیزرٹس اور آئس کریم بنانے والی عالمی کمپنی میگنم نے پاکستان میں کمپنی کی حیثیت سے کاروبار کا آغاز کردیا اور مستقبل قریب میں مینوفیکچرنگ صلاحیت میں توسیع، کولڈ چین انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ میں سرمایہ کاری کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

میگنم آئس کریم کمپنی پاکستان لمیٹڈ (میگنم پاکستان) کا قیام رواں سال کے آغاز میں یونی لیور گروپ سے عالمی عطح پر علیحدگی کے بعد عمل میں آیا ہے۔ آئس کریم ڈویژن گزشتہ 3 دہائیوں سے پاکستانی صارفین کی خدمت کر رہا ہے تاہم یونی لیور پاکستان سے علیحدگی کے بعد اب اس شعبے پر مزید توجہ اور یکسوئی ممکن ہو سکے گی۔

میگنم آئس کریم کمپنی پاکستان مینوفیکچرنگ صلاحیت میں توسیع، کولڈ چین انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کو فروغ دینے میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ پاکستان میں یہ سرمایہ کاری آئندہ برسوں میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرے گی اور معاشی ترقی و پائیداری کے لیے کمپنی کے عزم کو مزید مضبوط بنائے گی۔

میگنم پاکستان کے کنٹری جنرل منیجر Kayhan Zenginoglu نے کہا ہے کہ یہ لمحہ میگنم پاکستان کے لیے ایک سنگ میل ہے۔ ہم جرات مندانہ جدت، عالمی معیار کے مطابق اور صارفین کو سمجھتے ہوئے فروزن ڈیزرٹس اور آئس کریم کے شعبے میں قیادت کے لیے یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی سالانہ لاکھوں لیٹر آئس کریم تیار کرتی ہے اور آئندہ چند ماہ میں پیداوار میں اضافے کی توقع رکھتی ہے۔ اس مضبوط بنیاد کو مدنظر رکھتے ہوئے میگنم پاکستان نے پریمیم مصنوعات کی مارکیٹ میں رسائی اور صارفین کے تجربات میں بہتری کے ذریعے ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے جامع منصوبے بنائے ہیں۔

Comments

Comments are closed.