BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم اور پیدا کرنے والی کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کر دی

  • فورم کو بتایا گیا کہ 3 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کے لیے اقدامات جاری ہیں
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار (ڈسکوز) اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (جینکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ نجکاری کے ذریعے مسابقتی بجلی مارکیٹ کا قیام ہی ملک کے توانائی مسائل کا واحد پائیدار حل ہے۔

اسلام آباد میں بجلی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے جاری ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بجلی نظام کے لیے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم پر کام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کیا جائے، جس میں نجی شعبے کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بجلی کی پیداوار، ترسیل، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری اور بجلی کے شعبے میں جاری دیگر اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

فورم کو بتایا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار تین کمپنیوں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی نجکاری کے لیے اقدامات جاری ہیں اور جلد ہی اظہارِ دلچسپی جاری کیا جائے گا۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ترسیلی نظام مضبوط بنانے کے لیے 500 کے وی غازی بروتھا فیصل آباد ٹرانسمیشن لائن کے پی سی ون کی منظوری کے مراحل جاری ہیں۔اسی طرح درآمدی کوئلے سے تھر کوئلے پر بجلی گھروں کی منتقلی کے لیے تکنیکی فزیبلٹی مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ تھر کوئلے کی ترسیل کے لیے ریلوے لائن پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں مسابقتی بجلی مارکیٹ کے عملی نفاذ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ مسلسل اقدامات کے نتیجے میں لائن لاسز میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم منصوبے کی تصوراتی منظوری دے دی گئی ہے اور اس کی فزیبلٹی اسٹڈی پر کام جاری ہے۔

Comments

Comments are closed.