BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

دہلی میں فضائی آلودگی بڑھنے پر بھارت نے پابندیاں سخت کر دیں

  • کمیشن برائے فضائی معیار نے ہفتے کی شام دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے مرحلہ چار، جو سب سے اعلیٰ سطح ہے، نافذ کر دیا
شائع اپ ڈیٹ

بھارت نے دہلی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں فضائی آلودگی بڑھنے کے بعد اینٹی پولوشن اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

وزارت ماحولیات کے ایک بیان کے مطابق کمیشن برائے فضائی معیار نے ہفتے کی شام دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے مرحلہ چار، جو سب سے اعلیٰ سطح ہے، نافذ کر دیا۔

اتوار کو دہلی کا فضائی معیار شدید درجے پر پہنچ گیا، جہاں کئی مانیٹرنگ اسٹیشنز پر سرکاری انڈیکس ریڈنگز 450 سے زائد تھیں، جو ہفتے کے مقابلے میں 430 سے بڑھ گئی اور اس موسم سرما میں سب سے زیادہ ہے۔ ماہرین کے مطابق 50 سے کم ریڈنگز اچھی تصور کی جاتی ہیں۔

ان اقدامات کے تحت پرانے ڈیزل ٹرکوں کے داخلے پر پابندی، تعمیراتی کاموں کو معطل کرنا، بشمول سرکاری منصوبوں پر، اور ہائبرڈ اسکولنگ نافذ کی گئی ہے۔

یہ علاقہ 30 ملین لوگوں کا گھر ہے اور موسم سرما میں اکثر دھند میں ڈوبا رہتا ہے، کیونکہ سرد اور گھنی ہوا گاڑیوں، تعمیراتی سائٹس اور پڑوسی ریاستوں میں فصل جلانے سے پیدا ہونے والے آلودگی کے ذرات کو روکتی ہے، جس سے فضائی معیار دنیا کے بلند ترین درجوں میں شامل ہو جاتا ہے اور رہائشیوں کو شدید سانس کی بیماریوں کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

حکام نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر بچوں اور وہ افراد جو سانس یا دل کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، اور باہر جانے کی صورت میں ماسک استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔

کمیشن برائے فضائی معیار کے مطابق، فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ زیادہ نمی اور ہوا کی سمت میں تبدیلی کی وجہ سے ہوا، جس سے آلودگی کے ذرات کے پھیلاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور دھند پیدا ہونے میں مدد ملتی ہے۔

Comments

Comments are closed.