BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

پاکستانی برآمدات میں اضافے کے لیے علی بابا ڈاٹ کام اور یو پی ایس میں شراکت داری

  • یہ شراکت ایسے وقت میں سامنے آئی جب علی بابا ڈاٹ کام پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھا رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

علی بابا ڈاٹ کام جو کہ دنیا کا ایک معروف بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی) ای کامرس پلیٹ فارم ہے نے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے کم لاگت اور قابل بھروسہ لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے کی غرض سے پاکستان میں یو پی ایس کے مجاز سروس کنٹریکٹر کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے، اس اقدام کا مقصد ایس ایم ایز کو 200 سے زائد ممالک اور خطوں سے بغیر کسی رکاوٹ کے جوڑنا اور عالمی سطح پر ترسیل کی رفتار، قیمتوں میں شفافیت اور کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

یہ شراکت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب علی بابا ڈاٹ کام پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھا رہا ہے۔ اپریل سے ستمبر تک نئے سپلائرز کی تعداد میں سالانہ تقریباً 50 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آن لائن ٹرانزیکشن کے حجم میں بھی نمایاں تیزی آئی ہے جو 6 ماہ قبل کے مقابلے میں ماہانہ آرڈرز میں تقریباً 150 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 90 فیصد سے زائد سپلائرز علی بابا ڈاٹ کام کی ٹریڈ ایشورنس سروس استعمال کرتے ہیں جو عالمی خریداروں کے ساتھ لین دین کو محفوظ بناتی ہے۔

اس شراکت داری کے ذریعے علی بابا ڈاٹ کام سے منسلک پاکستانی برآمد کنندگان کو تیز تر ڈلیوری کی سہولت میسر آئے گی جس میں مؤثر ڈور ٹو ڈور سروس شامل ہے۔ امریکا تک ترسیل کا دورانیہ صرف 2 سے 4 دن اور یورپ تک 2 سے 3 دن ہوگا۔

علی بابا ڈاٹ کام کے ہیڈ آف گلوبل سپلائی چین سروسز سمر گاؤ نے کہا کہ علی بابا ڈاٹ کام میں ہمارا مشن پاکستانی ایس ایم ایز کو عالمی منڈیوں تک رسائی دلانا اور بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹیں کم کرنا ہے۔ یو پی ایس پاکستان کے ساتھ شراکت داری سے پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی معیار کی شپنگ سہولیات میسر آئیں گی جو انہیں رفتار، اعتماد اور شفافیت کے ساتھ عالمی طلب پوری کرنے میں مدد دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر لاجسٹکس سروسز ان مشکلات کو نمایاں طور پر کم کریں گی جس سے تیز تر ترسیل، بین الاقوامی خریداروں کا زیادہ اعتماد اور مزید ممالک تک پاکستانی برآمدات کے پھیلاؤ میں مدد ملے گی۔

علی بابا ڈاٹ کام کے ہیڈ آف پاکستان بزنس بیری ما نے کہا کہ شپنگ کی رکاوٹیں دور کرکے اور جدید لاجسٹکس خدمات فراہم کرکے علی بابا ڈاٹ کام پاکستان کی مزید ایس ایم ایز کو دنیا بھر کے خریداروں تک پہنچنے میں مدد دے رہا ہے۔ یہ شراکت داری ان کے لیے عالمی منڈیوں میں کامیابی حاصل کرنا آسان بنائے گی اور پاکستان کی مضبوط مینوفیکچرنگ صلاحیت اور کاروباری توانائی کو نئی برآمدی مواقع میں تبدیل کرے گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.