BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

دبئی ایئر شو 2025: ’دوست ملک‘ نے جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے، آئی ایس پی آر

  • آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی ماہرین کی جانب سے ایونٹ کے دوران طیارے کو غیر معمولی توجہ ملی
شائع November 20, 2025 اپ ڈیٹ November 21, 2025

ایک ’’دوست ملک‘‘ نے پاکستان کے جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے ہیں، ایک ایسا طیارہ جسے دبئی ایئر شو 2025 کے دوران دفاعی ماہرین کی جانب سے ’’غیر معمولی توجہ‘‘ حاصل رہی۔ یہ بات جمعرات کو انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتائی ہے۔

جے ایف-17 تھنڈر ایک جدید، ہلکا پھلکا، ہر موسم میں دن اور رات میں کام کرنے والا کثیر المقاصد لڑاکا طیارہ ہے، جسے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس (پی اے سی) کامرہ اور چین کی چنگدو ایئرکرافٹ انڈسٹری کارپوریشن (سی اے سی) نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’’ایونٹ کے دوران جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III مرکزِ نگاہ بنا رہا اور دفاعی تجزیہ کاروں، ایوی ایشن ماہرین اور وزیٹرز کی جانب سے نمایاں توجہ حاصل کرتا رہا‘‘۔

’’اس کی جدید ترین ٹیکنالوجی، مضبوط جنگی صلاحیتیں، اور معرکۂ حق (بھارت کے ساتھ مئی کی جھڑپ) میں ثابت شدہ کارکردگی نے اسے ایک انتہائی قابل اور لاگت مؤثر ملٹی رول فائٹر کے طور پر مزید مستحکم کیا۔‘‘

’’پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری پر بڑھتے ہوئے عالمی اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ ایک اہم پیش رفت میں، ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے، جو دفاعی اور صنعتی شراکت داریوں میں پاکستان کے لیے ایک اور سنگِ میل ہے۔‘‘

یہ دو سالہ ایئر شو دبئی کے الولید مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 17 سے 21 نومبر تک جاری ہے۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید بتایا کہ پاک فضائیہ کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، این آئی (ایم)، ایچ جے، نے دبئی ایئر شو 2025 کے دوران دوست ممالک کے فضائی سربراہان کے ساتھ متعدد اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران ایئر چیف نے امارات کے انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر الاولاوی اور اماراتی فضائیہ و ایئر ڈیفنس کے کمانڈر میجر جنرل راشد محمد الشامسی کے ساتھ تفصیلی گفتگو بھی کی۔

بیان کے مطابق ’’بات چیت کا محور اعلیٰ درجے کی تربیت میں تعاون کا فروغ، ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مشترکہ کاوشوں کو آگے بڑھانا اور مؤثر آپریشنل ہم آہنگی کے لیے مربوط میکنزم کو مضبوط بنانا تھا۔‘‘

اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدید کاری کی کوششوں اور بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتوں کو سراہا، اور مشترکہ مشقوں، پیشہ ورانہ تبادلوں اور مستقبل بین شراکت داریوں کے ذریعے عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاکستان ایئر فورس کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا ہے۔ دستے میں جدید جے ایف-17 تھنڈر بلاک-III اور معروف سپر مشاق ٹرینر طیارہ شامل ہیں، جو مقامی عسکری ایوی ایشن کے شعبے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی مہارت کی عکاسی کرتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.