پاکستان
پاکستان نیوی کا بحیرہ عرب میں آپریشن ، کروڑوں مالیت کی منشیات ضبط
- 2 ہزار کلو سے زائد کرسٹل میتھ چھوٹے بحری جہاز سے برآمد ہوئی ، یہ دو ماہ میں پی این ایس تبوک کی تیسری کامیاب کارروائی ہے ، ڈی جی پبلک ریلیشنز
پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار کلوگرام سے زائد میتھامفیٹامین (کرسٹل میتھ) ضبط کر لی، جس کی مالیت تقریباً 130 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔
پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (آر ایم ایس پی ) اور سعودی قیادت میں سی ٹی ایف 150 کے تحت ایچ کیو کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (سی ایم ایف) کی معاونت سے چھوٹے مشکوک بحری جہاز کو روکا اور بڑے انسداد منشیات آپریشن کو کامیابی سے انجام دیا۔
ڈی جی پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ گزشتہ دو ماہ میں پاکستان نیوی کے جہازوں کی تیسری مسلسل کامیاب کارروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں پاکستان نیوی کے غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کے عکاس ہیں اور سی ایم ایف کے تحت کثیرالقومی ہم آہنگی کی تاثیر کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔

























Comments
Comments are closed.