BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
دنیا

پرتگال میں طوفان کلاڈیا سے تین افراد ہلاک، برطانیہ میں بھی تباہی

  • ویلز اور انگلینڈ میں شدید سیلاب کے باعث ریسکیو اداروں کو بڑے پیمانے پر انخلا کی کارروائیاں کرنا پڑیں
شائع November 16, 2025 اپ ڈیٹ November 16, 2025 02:50pm

تیز رفتار طوفان کلاؤڈیا نے پرتگال اور برطانیہ میں تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، جبکہ ویلز اور انگلینڈ میں شدید سیلاب کے باعث ریسکیو اداروں کو بڑے پیمانے پر انخلا کی کارروائیاں کرنا پڑیں۔

پرتگال اور اس سے ملحقہ اسپین کے کچھ حصے گزشتہ کئی روز سے طوفانی موسم کی لپیٹ میں ہیں، جہاں طوفان کلاؤڈیا نے شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلابی صورتحال کو جنم دیا ہے۔ حکام کے مطابق جمعرات کو لزبن کے قریب فرناوٴ فیرو کے علاقے میں امدادی کارکنوں کو ایک معمر جوڑے کی لاشیں ان کے گھر سے ملی جو رات کے وقت اچانک پانی بھر جانے کے باعث باہر نہ نکل سکے۔

ہفتے کے روز جنوبی پرتگال کے سیاحتی شہر البوفیرا میں طوفان نے تباہی پھیلادی، جس سے کئی گاڑیوں اور کیمپنگ ایریا کو شدید نقصان پہنچا۔ آن لائن جاری فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوفان نے کیمپ سائٹ میں کھڑی رہائشی کیرَوینز کو الٹ کر پھینک دیا۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں 85 سالہ برطانوی خاتون ہلاک ہوگئی۔ قریب واقع ایک ہوٹل میں 28 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پرتگال کے صدر مارسیلو ریبیلو دی سوسا نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والی خاتون کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ موسمیاتی ادارے آئی پی ایم اے نے پورے الگاروی، بیجا اور سیٹوبال کے اضلاع میں ایمرجنسی کی دوسری بلند ترین ’ایمبر الرٹ‘ جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں طوفان کلاؤڈیا نے ویلز اور انگلینڈ میں بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال پیدا کردی۔ ویلز کے جنوب مشرقی شہر مونو مَتھ میں گھروں، کاروباری مراکز اور شاہراہوں میں پانی بھر گیا۔ ساؤتھ ویلز فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق متعدد علاقوں میں ریسکیو، انخلا اور فلاحی کارروائیاں جاری ہیں۔

ویلش حکومت نے کہا کہ طوفان نے راتوں رات آمدورفت اور توانائی کے نظام کو متاثر کیا ہے۔ نیشنل ریسورسز ویلز نے 11 سیلاب وارننگز، جن میں سے چار شدید خطرناک ہیں، جب کہ 17 الرٹس جاری کیے ہیں۔ انگلینڈ میں ماحولیات ایجنسی کے مطابق 49 فعال سیلابی انتباہات اور 134 الرٹس نافذ ہیں۔

Comments

Comments are closed.